Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 188 صفحات پر مُشتمل کتاب ”تَربیتِ اَوْلاد“مکتبۃُ المدینہ سے حاصل فرما کر مُطالَعہ بھی فرمالیجئے!اس کتاب میں  بچوں کی تَربِیَت کے سلسلے میں قرآن واَحادیث اوراَقْوالِ بُزرگانِ دین  کی خُوشبو سے مُعطَّر مُعطَّر مدنی پُھول بچے کی پیدائش سے لے کر اس کی شادی تک کے تمام اُمُور اور مختلف آداب ِ زِندگی کو بیان کیا گیاہے۔اس کتاب کونہ صِرف خُود پڑھئے بلکہ دوسروں کوبھی  اس کے مُطالَعہ کی ترغیب دِلا  کر ثوابِ جاریہ کے حق دار بنئے ۔

بالخصوص بچوں اوربالعموم بڑوں کی تربیت کے حوالے سے وقتاً فوقتاً امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے مختلف موضوعات پر مشتمل رسائل شائع ہوتےرہتے ہیں،مثلاًاب تک5رسائل منظرِ عام پر آچکے ہیں،وہ 5رسائل کون سےہیں؟،ہو سکے تواپنے پاس لکھ لیجئے اورآج ہی مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے،اِن رسائل کے مطالعہ سے بھی تربیت کے حوالے سے مفید معلومات حاصل ہوں گی۔اِنۡ شَآءَاللّٰہعَزَّوَجَلَّ

وہ  5رسائل یہ ہیں۔(1)نوروالا چہرہ(2) فرعون کا خواب(3)بیٹا ہوتو ایسا(4)جھوٹا چور (5) دودھ پیتا مدنی مُنّا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12بارہ  مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”ہفتہ وار اجتماع

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  مَدَنی قافلوں میں سَفرکی بَرَکت سےبے شُمار افراد اپنے سابِقہ طرزِزِندَگی پر نادِم ہوکر گُناہوں بھری زِنْدگی سے تائِب ہوگئے ، سُنَّتوں بھری زِنْدگی بَسَرکرنے لگے اورذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینےوالے بن گئے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مدنی کام ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں اَوّل تاآخرشرکت کرنا  بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے