Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ُنے اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕپڑھا اور ارشاد فرمایا :’’میری عصر کی جماعت فوت ہو گئی ہے، لہٰذا میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میرا باغ مساکین پر صدقہ ہے تاکہ یہ اس کام کا کفارہ ہو جائے۔  (الزواجرعن اقتراف الکبائر، باب صلاۃ الجماعۃ، الکبیرۃ الخامسۃوالثمانون،۱/۳۱۱)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نےسنا!ہمارے بُزرگوں کے نزدیک جماعت کی کس قدر اَہَمیَّت تھی، اُن کے نزدیک مال کے تَلَف(ضائع) ہو جانے سے بڑی مصیبت نمازِ باجماعت چھوٹ جانا تھا۔

مسجد بھرو تحریک

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دعوتِ اسلامی  سُنَّتوں بھری مَدَنی تحریک ہے اور چاہتی ہے کہ کسی طرح  اُمَّتِ مُسلمہ کا بچّہ بچّہ پکا نَمازی بن جائے۔آئیے! ہم سب مل جُل کراس نیک کام میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تَعاوُن  کریں،خُود بھی نمازِ باجَماعت کی پابندی کریں اوردوسروں کو نَمازی بنانے کی مُہم بھی تیز سے تیز تَر کر دیں،جب بھی نَمازِ باجماعت کیلئے سُوئے مسجِد جانے لگیں،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ 72مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر2پر عمل کی نیّت سےدُوسروں کوباجماعت نماز کی ترغیب دِلاکر ساتھ لیتے جایئے۔

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اگر ہمارے سبب سے ایک بھی نَمازی بن گیا تو جب تک وہ نَمازیں پڑھتا رہے گا اُس کی ہر ہر نَماز کا ہمیں بھی ثواب ملتا رہے گا،ورنہ کَم اَزْکَم نیکی کی دعوت دینے کا ثواب تو ضَرور ہاتھ آئے گا۔جنہیں صحیح طور پر  نَماز نہیں آتی اُنہیں نَماز سکھایئے۔نماز ،وُضُو،غُسل کے مَسائل اور سُنَّتیں سیکھنے کیلئے عشا کے بعد دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ المدینہ (بالِغان)میں داخِلہ لے لیجئے،اِس میں خُود بھی قرآنِ کریم سیکھئے اور دوسروں کو بھی سکھایئے۔ ہم سے سیکھنے والا جب جب