Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

تِلاوت کرے گا،ہمیں بھی اُس کی تِلاوت کا ثواب ملتا رہے گا۔ہم بھی سُنَّتوں پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل پر آمادہ کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ مدنی دَورہ اور مَدَنی قافِلوں میں سُنَّتوں بھرے سفرکے ذَرِیعے اپنی اور دوسروں کی اِصلاح کی زور دارمُہم چلا کر مُسلمانوں کو’’نیک‘‘ بنانے کی ’’مشین‘‘بن جایئے، اِنْ شَآءَ اللہ ثواب کا اَنبار لگ جائے گا اور دونوں جہاں میں بیڑا پار ہو جائے گا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علامہ مولانا ابُو بلا ل محمد الیاس عطارقادری رضویدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمُسلمانوں کی خَیْرخَواہی اورانہیں باجماعت نماز پڑھنے کاعادِی بنانےکےعظیم جذبے کے تحت اس پُر فِتَن دَور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اور گُناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشتمل،شریعت وطریقت کے جامع مجموعے ’’مدنی اِنْعامات‘‘میں سے ایک مدنی اِنعام یہ بھی عطافرمایا ہے کہ ’’کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صَف میں تکبیر اُوْلیٰ کے ساتھ باجماعت اَدافرمائیں؟ نیز ہر بارکسی ایک کواپنے ساتھ مسجد لے جانے کی کوشش فرمائی ؟‘‘۔

اگر ہم میں سے ہرایک نمازی اسلامی بھائی اس مدنی اِنْعام کا عامل بن جائے تو وہ دن دُور نہیں کہ جب ہماری مَساجدمیں نمازیوں کی بہار یں آجائیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہ

یہاں یہ بات بھی ذِہْن نشین رہے کہ تکبیرِ اُولیٰ پہلی تکبیر کو کہتے ہیں، اِس کو تکبیرِ تَحرِیْمَہ بھی کہا جاتا  ہے،اس کا ثواب پانے میں ہمارے لیے ایک رِعایَت یہ بھی مَوْجُود ہے کہ پہلی رَکْعَت کا رُکوع بھی اگر اِمام کے ساتھ مل گیا تو ہمیں تکبیرِ اُولیٰ کا ثواب مل جائے گا۔

 ( الفتاوی الھندیۃ، ج ۱، ص ۶۹۔ بہارِ شریعت،ج۱،حصہ۳، ص ۵۰۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد