Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

٭نظر بد لگنے پر پڑھنے کی دعا

 دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق" نظر بد لگنے پر پڑھنے کی دعا "یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

بِسْمِ اللہ اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا، وَوَصَبَهَا

ترجمہ:اللہ کے نام سے یا الٰہی اس کی گرمی اور سردی اور اس کی مصیبت دور کردے۔

(مسند ابی یعلی ،حدیث عامر بن ربیعہ ،۶/۱۸۴،حدیث :۷۱۶۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مصطفیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔

(الجامع الصغیرللسیوطی,ص۳۶۵, الحدیث:۵۸۹۷)

آئیے!مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مدنی انعامات کے رِسالے سے آج کی فکر ِمدینہ (یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مدنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی مدنی انعام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاََ فُلاں فُلاں یا اِتنے مدنی انعامات پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔