Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

بیٹے کو مسجد میں رہنے کی تلقین

    حضرتِ سیِّدُناابُودَرْداءرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےاپنے بیٹےکونصیحت کرتے ہوئے اِرْشادفرمایا:بیٹا!مسجد تمہارا گھر ہونا چاہیے،بِلاشُبہ میں نے حبیبِ رَبِّ ذُوالْجلال، بی بی آمِنہ کے لالصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرماتے ہوئےسُناہے کہ مسجدیں مُتَّقِیوں کے گھر ہیں اورجس کا گھر مسجدہو،اللہ کریم اس کی مغفرت، رحمت اورسُوئے  جنَّت لے جانے والے پُل صراط سے باحِفاظَت گُزارنے کا ضامِن بن جاتا ہے۔(مصنف ابن ابی شیبہ،٨/١٧٢،حدیث١)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَولاد کی تَربِیَت کا ایک بہترین ذَرِیْعہ خود بھی اور اپنے گھر کے تمام افراد کوبھی  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرناہے۔کیونکہ جب ہم خوداِس مدنی ماحول سے وابستہ ہوں گے،مسجد بھروتحریک میں باقاعدہ شامل ہو کر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں گے،مدنی انعامات کے مطابق زِندگی گزارنے کامدنی ذہن بنائیں گے،مدنی قافلوں میں سفر کریں گے اورکروائیں گے،ہر ہفتے ہونے والے مدنی مذاکرے میں پابندیِٔ وقت کے ساتھ اوّل تاآخر شرکت کی سعادت پائیں گے،گھر میں گناہوں بھرے چینلز چلانے کے بجائے،الیکٹرانک مبلغ،100فیصدی اسلامی چینل یعنی"مدنی چینل" کو  ہی اپنے گھر میں چلائیں گے تو اللّٰہ پاککی رحمت سے اُمید ہےاوّلاًہماری اپنی تربیت کاسامان ہوگا،پھراس کی برکت سےاپنی اولاد کی مدنی تربیت کرنا بھی آسان ہوگا۔اِنۡ شَآءَاللّٰہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں بچوں کی  سُنَّتوں کے مُطابق تَریِبَت کرنے کیلئے دارُالمدینہ،جامعۃُ المدینہ اورمدرسۃُ المدینہ قائم ہیں۔جہاں مدنی منّوں اور مدنی منّیوں کی سُنّتوں کے مطابق صحیح تربیت کی جاتی ہے۔ اَوْلاد کی تَربِیَت کے حوالے سے مزید مدنی پھول حاصل کرنے کےلیے