Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)،19 جولائی 2018ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

پڑوسی کے مدنی پھول

حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد بن محمد بن محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: پڑوسی کے حُقُوق میں سے یہ بھی ہے کہ اُسے سلام کرنے میں پَہَل کرے، اُس سے طویل گفتگو نہ کرے ،اُس کے حالات کے بارے میں زیادہ پُوچھ گچھ نہ کرے ، وہ بیمار ہو تو اُس کی مزاج پُرسی کرے،مصیبت کے وَقت اُس کی غم خواری کرے اور اُس کا ساتھ دے ، خوشی کے موقع پر اُسے مبارَک باد دے اور اُس کے ساتھ خوشی میں شرکت ظاہِر کرے ، اُس کی لغزِشوں سے در گزر کرے ، چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے ، اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے ، وہ اپنے گھر میں جو کچھ لے جارہا ہے اُسے دیکھنے کی کوشش نہ کرے،اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے، اگر وہ کسی حادِثے یا تکلیف کا شکار ہو تو فوری طور پر اُس کی مدد کرے،جب و ہ گھر میں موجود نہ ہو تو اُس کے گھر کی حفاظت سے غفلت نہ بَرتے ، اُس کے خلاف کوئی بات نہ سنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو پست(یعنی نیچی )  رکھے ، اُس کے بچّوں سے نَرم گُفتگو