Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

(رسائل نعیمیہ (اسرار الاحکام)،ص۲۸۸،ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجْلسِ حج و عمرہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں نیکیاں کرنے ، گُناہوں  سے بچنے کا خُوب خُوب ذِہْن دیا جاتا ہے، نیز مُنظَّم طریقے سے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے مُتَعَدَّد شعبہ جات بھی قائم کیے گئے ہیں، اِنہی شعبہ جات میں سے ایک”مجلسِ حج و عُمرہ “بھی ہے۔اس میں کوئی شک  نہیں کہ حج ایک اَہَمّ عِبادت ہے، ہر سال لاکھوں مُسَلمان ایک ہی لباس میں رَنگ ونَسل کے اِمتیازات مِٹا کراورآپس کی نَفْرتیں اور رَنْجشیں بُھلا کر سرزمینِ حرم پر اِکٹھے ہوتے ہیں، جن کے اِتِّفاق واِتِّراچاقر  ایک،الیاس عطّار قادرِد حاد کا یہ اَنداز دیکھ کر پُوری دُنیا حیران ہوتی ہے۔ یہ لمحہ عُشّاق کے لئے کسی طورپر نعمتِ عُظمیٰ سے کم نہیں ہوتا، کیونکہ جب اِنہیں رَبّ کریم اوراس کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ سے پروانۂ حاضِری ملتا ہے تو ان کا شَوق دِیْدْنی(یعنی دیکھنے کےقابل) ہوتاہے۔

شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی، حَضْرتِ علّامہ مَوْلانا ابُو بلا ل محمدالیاس عطّارقادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حج پر جانے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تَربِیَّت پر بھی خُصُوصی توجُّہ دی اور اِنہیں بارگاہِ خُداوَندی اور بارگاہِ مُصْطَفَوِی کے آداب سکھانے کے لئے ایک شُہرۂ آفاق کتاب رَفِیقُ الْحَرَمَین تحریر فرمائی اور مکہ و مدینہ کی فَضاؤں میں اپنی سانسوں کو مُعطَّر کرنے کے لئے جانے والوں کو آداب اور دیگر ضَروری مَسائل و غیرہ سے آگاہ کرنے کے لئے ’’مجلس حج وعُمرہ‘‘ بنائی۔ چُنانچہ ہر سال حج کے ”مَوسِمِ بہار“ میں حاجی کیمپوں میں ’’مجْلسِ حج وعُمرہ‘‘کے زَیرِ اِہْتمام دعوتِ اسلامی کے مُبَلّغین،حاجیوں کی تَربِیَّت کرتے ہیں۔حج وزیارتِ مدینۂ مُنورہ زَادَھَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّ تَعْظِیْمًا میں