Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

کرے ، اُسے جن دینی یا دُنیوی اُمور کا علم نہ ہو اِن کے بارے میں اُس کی رَہنمائی کرے۔ (اِحیاءالْعُلوم،۲/۲۶۷،مُلَخّصاً)٭حضرتِ سَیِّدُنا عبد اللّٰہ بن مسعودرضی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی خدمت میں ایک شخص نے عرض کی:میرا پڑوسی مجھے اذیّت پہنچاتا ہے، مجھے گالیاں دیتا ہے اور مجھ پر سختی کرتا ہے۔ فرمایا: اگر اس نے تمہارے بارے میں اللہ کی نافرنی کی ہے، تو تم اُس کے بارے میں اللہ کی اطاعت کرو۔(اِحیاءالْعُلوم،۲/۲۶۶،مُلَخّصاً)٭ منقول ہے:فقیر پڑوسی قِیامت کے دن مال دار پڑوسی کا دامن پکڑ کر کہے گا: اے میرے رب! اِس سے پوچھ، اس نے مجھے اپنے حُسنِ سلوک سے کیوں محروم کیا اورمجھ پر اپنا دروازہ کیوں بند کیا؟(اِحیاءالْعُلوم،۲/۲۶۷،مُلَخّصاً)٭ایک شخص نے عرض کی، یَا رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !فُلانی عورت کے مُتَعَلِّق ذِکر کیا جاتا ہے کہ نَمازو روزہ و صدقہ کثرت سے کرتی ہے مگر یہ بات بھی ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کو زَبان سے تکلیف پہنچاتی ہے، فرمایا: وہ جہنَّم میں ہے۔ انھوں نے عرض کی: یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!فُلانی عورت کی نسبت زیادہ ذِکر کیا جاتا ہے کہ اس کے (نفلی) روزہ و صَدَقہ ونَماز میں کمی ہے،  وہ پنیر کے ٹکڑے صَدَقہ کرتی ہے اور اپنی زَبان سے پڑوسیوں کو ایذا نہیں دیتی ، فرمایا: وہ جنّت میں ہے۔(مُسندِ اِمام احمد،۳/۴۴۱،حدیث:۹۶۸۱)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے ”101 مدنی پھول“ اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد