Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

(کتاب الکبائر،الکبیرۃ الرابعۃفی ترک الصلوٰۃ،ص۲۰)

 ایک اور مَقام پر  نماز نہ پڑھنے والوں کے بارے میں،پارہ 29 سُوْرَۃُ الْمُدَّثِّرۡکی آیت نمبر42,43میں اِرْشاد ہوتاہے :

مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ(۴۲)قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ(۴۳)(پارہ۲۹،مدّثّر: ۴۲،۴۳)

ترجمۂکنزُالعِرفان:کون سی چیزتمہیں  دوزخ میں  لے گئی؟وہ کہیں  گے:ہم نمازیوں  میں  سے نہیں  تھے ۔

سَیِّدُ الْمُبلِّغین،رَحْمَۃٌ لّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمانِ عالیشان ہے:’’بندے سے قيامت کے دن سب سے پہلے جس عمل کے بارے ميں حساب ليا جائے گا، وہ اس کی نماز ہو گی۔ اگر اس کی نماز دُرُسْتْ ہوئی تو وہ نَجات و فَلاح پاجائے گاا وراگر اس ميں کمی ہوئی تو وہ شخص رُسوا و بَربادہوجائے گا۔‘‘ (جامع الترمذی،ابواب الصلوٰۃ۔۔۔۔۔۔الخ،باب ما جاء ان اوّل ما يحاسب۔۔۔۔۔۔الخ، ج۱، ص۴۲۱، حدیث :۴۱۳،مختصرًا)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی  نماز کا طریقہ،نماز پڑھنے کے فَضائل اور نہ پڑھنے کی  وَعیدیں بیان ہوئی ہیں،جن سے بَخُوبی نماز کی اَہَمیَّت کااَندازہ ہوتا ہے۔مدینے کے تاجدار، دو عالَم کے مالک ومختارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاِرْشادفرمایا:اللہ   کریم نےبندوں پر پانچ(5) نمازیں فرض فرمائی ہیں، جس نے انہیں اَدا کیا اوران کےحَق کومعمولی جانتے  ہوئے ان میں سے کسی کو ضائع نہ کیاتو اللہ  کریم کے ذِمّۂ کرم پراس  کےلئے وَعدہ ہے کہ وہ اُسے جنَّت میں داخل کردے اور جس نے انہیں اَدا نہ کیاتواس  کیلئےاللہ  پاک کےذِمّۂ کرم پرعہدنہیں،چاہے اسے عذاب دے چاہے اسے جنَّت میں داخل فرمائے۔ (سنن ابی داؤد،کتاب الوتر، باب فیمن لم یوتر، الحدیث:۱۴۲۰، ج۲، ص۸۹) 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد