Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

شریک ہوں تاکہ ان کے بچے بھی  والدین کی دیکھا دیکھی اپنے بہن بھائیوں   کے ساتھ مل جل کر رہیں اور اس طرح ایک خوشحال خاندان  میں  نااتفاقی اور لڑائی جھگڑے کی نوبت نہیں آئے گی ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہمارےبُزرگانِ دین اپنے بہن بھائیوں کےساتھ  حُسنِ سلوک کرتے ،اپنےدل میں ان کےلئےنری ومحبت رکھتے،ان کی ضروریات کاخیال رکھتےاوراگرکوئی ان کی اِن محبتوں کوتوڑنےکی کوشش کرتاتووہ اس شیطانی واروں کو ناکام بنادیتےاورسامنےوالےکوایسا جواب دیتےکہ وہ مایوس ہوکر لوٹ جاتا ،چنانچہ

چُغلخور خاموش ہوگیا

       میرےآقااعلیٰ حضرت،امامِ  اہلسنت،عظیم البرکت،امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے چھوٹے بھائی  مولانا محمد رضا  خان سے بڑی محبت  فرماتے تھے،ایک بار مولانامحمد رضاخان  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےاپنی زوجہ کے لئےسونے کےکنگن  بنوائے ، کسی  چغلخور نےاعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے اس بات  کا تذکرہ کیا، تو امام اہلسنت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے بڑا خوبصورت جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:اگر(میرے بھائی)مولانا محمد رضا نے یہ کنگن اپنے مال سے بنوائے ہیں تو مجھے خوشی ہے کہ اللہ پاک نے میرے بھائی کو اس قدر مال عطافرمایا ہے اور اگر انہوں نے میرے مال سے بنوائے ہیں تو  مجھے اس سے بھی زیادہ خوشی ہے کہ  میرا بھائی میرے مال کو اپنا مال  سمجھتا ہے ۔یہ جواب سن کر  وہ چغلخور    ناکام  و نامراد اور مایوس  ہو کر لوٹ  گیا ۔(اعلی حضرت کے پسندیدہ واقعات  ،۳۵)

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کردہ واقعہ میں جہاں سَیِّدی اعلی حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   کی