Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

اکرام کے ساتھ ساتھ جنت  میں داخلہ عطافرماتاہے ، چنانچہ

فرمانِ مصطفیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے :میں نےایک شخص کو جنَّت میں گھومتے ہوئے دیکھا کہ جدھر چاہتا ہےنکل جاتا ہےکیونکہ اُس نے اِس دنیا میں ایک ایسے دَرَخت کو راستے سے کاٹ دیا تھا جو کہ لوگوں کو تکلیف دیتا تھا۔( مُسلِم، کتاب البر والصلۃ ،باب فضل ازالۃ الاذی  عن الطریق، ص۱۰۸۲ حدیث ۶۶۷۱)

                             اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ! شیخ طریقت امیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے مرید ین ومحبین کو اس بات کی تلقین کرتے رہتے ہیں کہ حتی الامکان کوشش کریں کہ آپ کی ذات سےکبھی کسی کا دل نہ دکھے اور نہ  کسی کو کوئی تکلیف پہنچے،اسی طرح آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اُمتِ مُسلمہ کی خیر خواہی کی  نیت سے اس بات کی بھی ترغیب دلاتے  رہتے ہیں کہ اگر   پہلے کوئی اسلامی   بہن مدنی ماحول میں تھی لیکن اب نہیں ہے تو اس سے ملاقات کرکے ان کو دوبارہ مدنی ماحول میں لانے  کی کوشش   کریں۔           

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدنی انعامات

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  دُنیا بھر میں مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اورنیکیوں کی راہ پر لانے کیلئے مصروف عمل ہے اسی مدنی  کام کو مزید بڑھانے کیلئے کم وبیش 104 شعبہ جات (Departments) میں نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے کوشاں ہے ،انہی شعبہ جات میں سے ایک ”مجلس مدنی انعامات“بھی ہےاس مجلس کا بنیادی مقصد اسلامی بھائیوں،اسلامی بہنوں،جامعاتُ المدینہ و مدارس المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانا اور انہیں مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلانا ہے۔شیخِ