Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

      فرمانِ مُصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:پیراورجمعرات کواللہپاک کےحُضُورلوگوں کے اعمال پیش ہوتےہیں،تواللہپاک آپس میں عَداوت رکھنےاورقطعِ رِحمی کرنےوالوں کےعِلاوہ سب کی مغفرتفرمادیتا ہے۔(معْجَمُ الْکبِیر ، ج١ص١٦٧،حدیث:٤٠٩ )

       فرمانِ مُصطَفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:قطع رحمی کرنےوالاجنت میں داخل نہ ہوگا۔( مسلم ، کتاب البروالصلۃ،باب صلۃ الرحم وتحریم قطیعتھا ،الحدیث:۶۵۲۰،ص۱۰۶۲)

       بیان کردہ احادیثِ مبارکہ سےان لوگوں کو درس عبرت حاصل کرنی چاہئے جوذراذرا سی بات پر اپنی بہنوں،بیٹیوں،پھوپھیوں،خالاؤں،بھتیجوں،بھانجوں وغیرہ سےقَطْعِ رحمی کر لیتے ہیں،اگر ہم میں سے کسی کی کسی رِشتےدار یااپنے بہن بھائیوں میں سے کسی سے ناراضی ہوتو ان کو راضی کرلیجئے اگرچِہ انہی کا قُصُور ہو،صُلح کیلئے خُود پَہل کیجئے اورخود آگے بڑھ کرخَندہ پیشانی یعنی کھلےدل کےساتھ اُس سےمل کر تَعَلُّقات سَنوار لیجئے۔اگرمعافی مانگنےمیں پہل بھی کرنی پڑے تو رِضائےالٰہی کیلئے معافی مانگنےمیں پہل کرلینی چاہئے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ!سَر بُلندی پائیں گے۔فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:مَنْ تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہُ اللّٰہ''یعنی جواللہ پاک  کیلئےعاجزی کرتاہے،اللہ پاک اُسےبُلندی عطافرماتاہے۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج ٦ ص ٢٧٦ حدیث ٨١٤٠)لہٰذاہمیشہ اپنےبہن بھائیوں،رشتہ داروں سےبناکررکھئے،ان کے ساتھ حُسْنِ سُلوک کا مُظاہَر ہ کرتے رہئے،کیونکہ اس میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔

بڑ ے بھائی کا احتِرام

     میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہمارے پیارےدِین ِ اسلام نےہمیں اپنےبڑوں کااحترام سکھایا ہے ،ہمارے بڑوں میں  بڑے بھائی کامقام ومرتبہ بھی  ادب کےلائق ہے۔بڑےبھائی کےدل میں اللہ پاک