Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

کےیہ مدنی اوصاف اس کی صحبت میں رہنے والےدیگر بچوں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8 مدنی کاموں میں سے ایک  مدنی کام ’’ماہانہ تربیتی حلقہ ‘‘

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اگر آپ چا ہتی ہیں کہ  ہم  اور ہماری اولاداپنے بہن بھائیوں ، رشتہ داروں، پڑوسیوں اور دوست احباب   سےحُسنِ سلوک  کرنے والے بن جائیں تو آج ہی  عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور  ذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ، ذیلی حلقے کے ان8 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”  ماہانہ  تربِیتی حلقہ“ بھی ہے،ہر ماہ کی تیسری جمعرات کو حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پرتربیتی حلقے کی ترکیب کی جاتی ہے ۔( دَورانیہ زیادہ سے زیادہ2 گھنٹے ہے) ۔جہاں مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقۂ  کار کے مطابق غُسل،وضو،نماز سُنّتیں، دُعائیں نیزعورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ ،درس و بیان کا طریقہ اوردعوتِ اسلامی کی اِصطِلاحات و دُرست تَلَفُّظ سِکھائے جاتے ہیں نیز شجرہ ٔ عطارؔیہ کے اورادو وظائف بھی یاد کروائے جاتے ہیں آپ بھی ان تربیتی حلقوں میں شرکت کی سعادت حاصل کیجئے اور اپنی زندگی کو سنتوں کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کیجئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی حلقوںمیں شرکت اور شجرہ شریف  پڑھنے کی کئی برکتیں ہیں ،ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار ملاحظہ فرمایئے ،چنانچہ

گھریلو جھگڑے ختم ہوگئے

       بابُ المدینہ (کراچی)کی ایک اسلامی بہن کے گھرمیں ناچاقیوں نے ڈیرے ڈال رکھےتھے۔آئے دن