Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَولانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ارشاد فرماتے ہیں کہ کاش! دیگر فرائض  وسنن کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور بہنیں ان مدنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دَسْتُورُ الْعَمَل  بنالیں اور تمام ذمہ دارانِ  دعوتِ اسلامی اپنے حلقے میں ان مدنی انعامات کو عام کریں تاکہ ہر مسلمان اپنی قبر و آخرت کی بہتری  کیلئے ان کو اِخلاص کے ساتھ اپناکر اللہکریم کے فضل و کرم سے جَنَّتُ الْفِردَوْس میں  اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔آئیے!ہم سب نِیَّت کرتی ہیں کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کی کوشش  کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلا ئیں  گی ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آج کے بیان میں ہم نے بہن بھائیوں  کے ساتھ حسن سلوک  کرنے کے متعلق  سناکہ

  بہن بھائی ایک دوسرے کی عزت کے رکھوالے ہوتے ہیں ۔

بہن بھائیوں میں اتفاق  کی برکت سے خاندان خوشحال رہتاہے ۔ 

بہن بھائیوں میں سے بڑا بھائی  باپ  کی طرح  چھوٹوں پر شفقت و   مہربانی کرتاہے ۔

بہن بھائیوں کو کسی دوسرے کی باتوں میں آکر آپس میں لڑنےجھگڑنے سے بچنا چاہئے۔

بہن بھائیوں سے قطع تعلقی کرنے والے  رحمت ِالہی سے محروم ہوجاتے ہیں ۔

اللہ کریم ہمیں  بھی اپنے  بہن بھائیوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش  آنے کی توفیق عطافرمائے ۔