Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ رہتاجس کی وجہ سے گھر کا سُکون برباد ہوجاتا تھا وہ  اس صورتِ حال سے سخت پریشان تھی،گھر میں امن قائم ہونےکی کوئی  راہ دکھائی نہ دیتی تھی ۔اسی دوران پیر ومُرشد امیراہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی توجُّہ سےانہیں آپ کےعطاکردہ رسالے”شجرہ قادِریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ“ سے شجرۂ عالیہ پڑھنےکاخیال آیا۔ بس پھر کیا تھا! اُنہوں نےشجرہ عالیہ کو گھریلو ناچاقیاں دور کرنےکی نِیَّت سے پڑھنا شروع کردیا۔شجرۂ عالیہ پڑھنےکی برکت سےان کےگھر یلوجھگڑےختم ہو گئےاورگھر امن  کا  گہوارہ بن گیا ۔(شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ،ص۱۵۳ بتصرف)

مشکلیں حل کر شہِ مُشکل کُشا کےواسِطے               کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیں۔"

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اسلام میں بہن کا مقام

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!دینِاسلام نےبہنوں  کےحقوق بھی اجاگرفرمائےاوراپنے ماننے والوں کو اپنی سگی ورضاعی بہنوں کے ساتھ بھی حُسنِ سلوک سےپیش آنے کا درس دیا ہے کیونکہ بہنیں ہی بھائیوں کےنخرےبرداشت کرتی ہیں،ان کی فرمائشیں پوری کرتی ہیں،دکھ سکھ کی گھڑی میں بھائیوں کا ساتھ دیتی ہیں،بہنیں ہی اپنے بھائیوں کےلئےدعائیں کرتی ہیں،والدہ کےانتقال کے بعد گھر کا سارا کام کاج اپنے ذمے لےکر والدہ کی کمی محسوس نہیں ہونےدیتیں، جبکہ زمانۂ جاہلیت میں ان کے ساتھ انتہائی بُراسُلوک کیاجاتاتھا۔عورتوں کےسب سےبڑےخیرخواہ،اللہکےمحبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے