Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

       میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بڑے بھائی کوبھی چاہئےکہ یہ ذہن نہ بنائےکہ چھوٹے ہی میری عزّت کریں، میں چاہے ان کے ساتھ سخت لہجےمیں بات کروں، یاد رکھئے!  اسلام  نے ہرایک کےحُقُوق وآداب بیان فرمائے ہیں،جہاں چھوٹوں  کوحکم دیاکہ اپنے بڑوں کا ادب کریں، وہیں بڑوں کوبھی حکم دیاکہ وہ بھی  چھوٹوں سےشَفْقَت ومَحَبَّت  کابرتاؤکریں،ان کی ضروریات کا خیال   رکھیں،ان کی اچھی تربیت کریں۔آئیے! اس بارے میں دو(2) فرامینِ مصطفےٰ   سنئے ، چنانچہ 

       ارشادفرمایا:لَیْسَ مِنَّامَنْ لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَاوَیُوَ قِّرْ کَبِیْرَنَاوَیَعْرِفْ  لَنَا حَقَّنَا۔یعنی جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے ، ہمارے بڑوں کی عزّت نہ کرے اور مُسلمان کا حق نہ جانے، وہ ہم سے نہیں۔ (معجم الکبیر،١١/ ٣٥٥، حدیث:١٢٢٧٦)

                             رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت  سَیِّدُناانس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے  ارشاد فرمایا:بڑوں کی عزّت کرو ، چھوٹوں پر رحم کرومیں اور تم قیامت میں یُوں آئیں گے۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاپنی انگلیوں کو ایک ساتھ مِلایا۔(المطالب العالیہ،کتاب الرقاق،باب الوصایا النافعۃ، ٧/    ٥٧٠     حدیث:٣١٤٣)

       میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!دیکھاآپ نےکہ  پیارےکریم آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ہمیں چھوٹےبہن بھائیوں کےساتھ شفقت کرنے،بڑوں کاادب و احترام کرنےکاحکم دیاہےلیکن افسوس کہ فی زمانہ جس طرح ہم نیک کاموں سےدور ہو تی جار رہی ہیں وہیں  بہن بھائیوں کے ساتھ حسنِ  سلوک کرنے ، ان کی حاجت روائی کرنے ، ان کےدکھ سکھ میں کام آنے، ان کی  ضروریات کا خیال رکھنے سےبھی دورہو تی جاررہی ہیں،بلکہ بعض تو ایسی بد نصیب بھی  ہیں  جووالدین کےرخصت ہونےکےساتھ ہی بہن بھائیوں سے کنارہ کشی یعنی دوری اختیارکر لیتی اور  کئی کئی مہینوں  تک ان کی