Book Name:Bahan Bhaiyon Ke Sath Husne Sulook

اپنے بھائی  سےمحبت کاا ندازمعلوم ہواوہیں یہ  بھی پتا چلا کہ  کسی دوسرے کی باتوں میں آکر اپنےبہن بھائیوں کےبارے میں طرح طرح کی بد گمانی  کرنا،ان کی عزت کی دھجیاں بکھیرنا ،ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنا،ان کے عیبوں کو سارے زمانے میں اچھالنابہت ہی برا کام ہے۔مگر افسوس! آج   کل ہماری گفتگو میں غیبت و چغلی بہت عام ہوتی جارہی ہے  جہاں  دو افراد مل کربیٹھے وہیں تیسرے شخص کی غیبت اور چغلی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتاہے ۔ دوستوں کی بیٹھک ہو یا مذہبی اجتماع کے بعد جمگھٹ، شادی کی تقریب ہو یا تعزِیت کی نشست، کسی سے مُلاقات ہو یا فون پربات، چند منٹ بھی اگر کسی سے گفتگوکی صورت بنے اور دینی معلومات رکھنے والا کوئی حسّاس فرد اگر اُس گفتگو کی تفتیش کرے تو شاید اکثر مجالس میں دیگر گناہوں بھرے الفاظ کے ساتھ ساتھ وہ درجنوں چُغلیاں بھی ثابِت کردے۔فی زمانہ دو بھائیوں میں نفرت وفسادسےلےکر خاندان میں  لڑائی  جھگڑے اور قتل و غارت گری  کاایک سبب چغلخوری ہے،چغلخورمحبتوں کا چور ہے، چغلخورعقلوں کےدشمن ہیں، چغلخور نفرتیں پھیلانےکاسبب ہے،چغلخورلڑائی جھگڑےکروانےوالی شیطانی مشین  ہے، آئیے! چغلخوری کےمتعلق (4)فرامینِ  مصطفی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے ، چنانچہ

٭ ارشادفرمایا:جودو بندو ں کےدرمیان چغلخوری کرے گا اللہ  پاک اس کی قبرمیں ایک آگ مسلط کر دے گا جوا سےقیامت تک جلاتی رہےگی اور اس پر ایک اژدھا مسلط فرمادے گا جو اس کے جہنم میں داخل ہونےتک اسےڈستارہےگا۔(رواہ الکنانی فی تنزیہ الشریعۃ بلفظٍ:من مشی بالنمیمۃ .. . الخ ،  رقم  ۱۰۱ ، ج۲،ص۳۱۳)

٭     ارشادفرمایا:تم میں میرے سب سے زيادہ ناپسند یدہ لوگ وہ چغلخورہیں جو دوستو ں کےدرمیان تفرقہ ڈالیں اورپاکدامن لوگوں میں عیب ڈھونڈیں۔(مجمع الزوائد،کتاب الادب،باب ماجاءفی حسن