Book Name:Madinay Ki Khasoosiyat

قَبْرپرسُورۂ بَقَرَہ کا اوّل وآخِر پڑھیں،سِرہانے(یعنی سَر کی جانب)الٓمّٓتامُفْلِحُوْن تک اور پائنتی(یعنی پاؤں کی طرف)اٰمَنَ الرَّسُوۡلُسےختم سورت تک پڑھیں۔(بہارشریعت،۱/۸۴۶)٭شَجَرَہ یاعَہدنامہ قَبْرمیں رکھناجائز ہے اور بہتر یہ ہے کہ میِّت کے منہ کے سامنے قبلے کی جانب طاق کھود کر اُس میں رکھیں، بلکہ”دُرِّمختار“میں کفن پر عہد نامہ لکھنے کو جائز کہا ہے اور فرمایا کہ اِس سے مَغْفِرَت کی اُمّید ہے،٭ میِّت کے سینے اور پیشانی پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ لکھنا جائز ہے۔یُوں بھی ہو سکتا ہے کہ پیشانی پر بِسْمِ اﷲ شریف لکھیں اور سینے پر کَلمۂ طیِّبہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّممگر نہلانے کے بعد کفن پہنانے سے پیشتر کلمے کی اُنگلی سے لکھیں روشنائی(INK)سے نہ لکھیں۔ (بہارشریعت ،۱/۸۴۸)٭قَبْرسےمیِّت کی ہڈّیاں باہَر نکل پڑیں تو اُن ہڈّیوں کو دَفن کرنا واجِب ہے۔(فتاویٰ رضویہ،۹/ ۴۰۶ماخوذاً)  

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت،حصّہ16 (312صَفْحات)120صَفْحات پر مشتمل کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“امیرِاہلسُنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دو رسالے101 مَدَنی پھول“اور”163مَدَنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاورپڑھئے۔سُنّتوں کی تربیت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں

پڑھے جانے والے (6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

(1) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ