Book Name:Madinay Ki Khasoosiyat

حیاتِ مُفتی امجد علی اعظمی اِک نظر میں

ولادتِ باسعادت

صدرُالشّریعہ،بدرُالطریقہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت1300ہجری بمطابق 1882عیسوی میں مشرقی یوپی(ہند)کےقصبے مَدِیْنَۃُالعُلَمَاء گھوسی  سابقہ ضلع اعظم گڑھ حال ضلع مئومیں ہوئی۔

نام و نسب

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کانام محمد امجد علی،والد کا نام حکیم جمال الدین اور دادا کا نام مولانا خدا بخش ہے۔

القابات

صدر الشریعہ،بدرالطریقہ اور فقیہہ ِاعظم ہند آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مشہور القابات ہیں۔

تاریخِ وصال

1367ہجری کی دوسری شب12بج کر26منٹ پربمطابق6ستمبر1948کووصالِ ظاہری ہوا،مدینۃُ الْعُلَمَاءگھوسی(ضلع اعظم گڑھ)میں آپ کامزارزیارت گاہِ خاص وعام ہے۔

تدریس

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے دورانِ طالب علمی سے ہی درس و تدریس کے شعبے کو اختیار فرمایا اور علم کے پیاسوں کو سیراب فرمایا۔

بہارِ شریعت

دِینِ متین کی خدمت سے سرشار اس عظیم ہستی نے27 سال کے عرصے میں آیات و احادیث