Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

تھی،اُمّہاتُ الْمُؤمنِینرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ اجمعین میں سے کوئی بھی حُضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اِس کرِیمانہ مَحَبَّت سے سَرفراز نہیں ہوئی۔(7)رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نُزولِ وَحی کے وَقْت نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   میرےپاس تشریف فرماہوتے،میرے عِلاوہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اَزواج  میں سے کسی دوسری زوجَۂ مُحْتَرَمہ کے پاس آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر وَحی کا نُزول نہیں ہوا۔(8)نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاسَرِ اَنوَر میرے سینے اور حلْق کے درمیان تھا اور اِسی حالت میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا وِصال ہوا۔(9)حُضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے میری باری کے دِن  وصال فرمایا۔(10)نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی قَبْرِ اَنوَر میرے گھر میں بنائی گئی۔ (سیرتِ مُصْطَفٰے ،ص۶۶۰-۶۵۹)

دی گواہی آپ کی عِفَّت کی سُورۂ نُور نے        مَدْح کرتا ہے تیری عِصْمَت کی قُرآنِ مُبِیْن

اُن کے بستر میں وحی آئے رَسُوْلُ اللہ پر     اور سلامِ خادِمانہ بھی کریں رُوْحُ الْاَمِیں

(رسائلِ نعیمیہ،دیوانِ سالک،ص۳۱)

مختصر وضاحت:یعنی قربان جائیے کہ سورۂ نور نے اُمُّ الْمُؤمنِین حضرت سَیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی پاکدامنی کی گواہی دی،یوں قرآنِ کریم نے بھی آپ کی پاکدامنی کی تعریف بیان فرمائی ہے۔آپ کے بسترِ مبارک میں رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر وحی اُترتی تھی اور جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام  آپ کی بارگاہ میں خادم کی طرح سلام عرض کرنے کے لئے حاضر ہوا کرتے تھے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!قربان جائیے! حَبِیْبَۂ حبیبِ خداحضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکی شان و عظمت پر!یقیناًیہ شَرَف بھی آپ کے لئے کسی تَمغے سے کم نہ تھا کہ آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو تمام اَوَّلِیْن  و آخرین میں سب سے افضل و اعلیٰ ذات یعنی تمام نبیوں کے سردار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ