Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

عَنْہا کا مقام بارگاہِ رسالتِ مآب میں کس قدر بلند و بالا ہے،جنہیں نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نہ صرف ظاہِری حیات میں خاص قُرب نصیب ہوا، بلکہ وِصالِ ظاہری کےوَقْت بھی خُصوصی قُربت و رَفاقت پانے کا مُنْفَرِد اِعزاز(Honour) بھی آپ ہی کے حِصّے میں آیا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ حَبِیْبَۂ حبیبِ خدا حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے ساری زِندگی اِس اِحسان وشُکْر کو یاد رکھا اور تحدیث ِ نعمت کے لئے اپنی اِس عزَّت وعظَمت کو بَیان  بھی فرمایا، چُنانچِہ

دس(10)فضیلتیں

آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں:مجھے نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اَزواجِ مُطَہَّرات رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنَّ اَجْمَعِیْن پر10فضیلتیں عطا کی گئی ہیں:عَرْض کی گئی،یااُمَّ الْمُؤمنین!وہ دس(10)فضیلتیں کون کون سی ہیں؟اِرْشاد فرمایا:

          (1)نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے میرے عِلاوہ کبھی کسی کَنواری عَوْرت سے نِکاح نہیں فرمایا ۔(2)میرے عِلاوہ اَزواجِ مُطَہَّرات رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنَّ اَجْمَعِیْن میں سے کوئی بھی اَیسی نہیں، جس کے ماں باپ دونوں مُہاجِر(ہجرت کرنے والے) ہوں۔(3)اللہ پاک نے میری پاک دامَنی کا بَیان  آسمان سے (قُرآن میں)نازِل فرمایا۔(4)(نِکاح سےپہلے)حضرت سَیِّدُنا جِبْرِیل عَلَیْہِ السَّلَام ایک رَیشمی کپڑے میں میری صورت لا کر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے اور عَرْض کی:اِن سے نکاح کرلیجئے کیونکہ یہ آپ کی زَوْجہ ہیں۔ (5)میں اور نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک ہی برتن سےغُسْل کیا کرتےتھے،یہ شَرَف میرے علاوہ اَزواجِ مُطَہَّرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ میں سے کسی کو بھی نَصِیب نہیں ہوا۔(6)حُضورِ اَقدَس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نمازِ تَہَجُّد پڑھتے تھے اور میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آگے سَوئی رہتی