Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

کی بیٹی ہیں۔(مرآۃ المناجیح،۸ /۵۰۲)

مفتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اَشعار کی صورت میں شانِ عائشہ صدیقہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

آپ کے دَولت کَدہ میں دَولَتِ دَارَین ہے      اُس زمیں پر پھر نہ کیوں قُرباں ہو عَرْشِ بَریں

آپ صِدِّیْقَہ پِدَرِ صِدِّیْق اور شوہر نَبِی      میکہ و سُسرال اعلیٰ آپ خود ہیں بہتریں

(رسائل نعیمیہ،دیوان سالک، ص۳۱)

مختصر وضاحت:یعنی آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے عالیشان آستانے میں دنیا  وآخرت کی دولت موجود ہے یعنی نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَآرام فرماہیں تو پھر عرشِ اعظم بھی اُس مقدس زمین پر  نثار کیوں نہ ہو؟۔آپ نہ صرف صِدِّیْقَہ یعنی نہایت سچّی خاتون ہیں بلکہ صِدِّیْق یعنی نہایت سچّے انسان کی شہزادی ہیں اور آپ کو نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زوجیت کا شرف ملا،آپ کا میکہ وسُسرال دونوں ہی نہایت بلند مرتبہ ہیں بلکہ آپ خود بھی ایک بہترین خاتون ہیں۔

کتاب”فیضانِ عائشہ صِدِّیقہ“ کا تعارف

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اُمُّ المُؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی سیرت کے بارے میں مزید معلومات کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”فیضانِ عائشہ صِدِّیقہ“کا مُطالعہ کرنا انتہائی مُفید ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کتاب میں اُمُّ المُؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی علمی شان و شوکت کا بیان ہے،اس کتاب میں آپ کے فرامین اورذوقِ عبادت کا بیان ہے،اس کتاب میں آپ کی سخاوت،اِیثار،عشقِ رسول کا بیان ہے،اس کتاب میں آپ کی اِنفرادیت،اُمورِ خانہ داری،فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  پر عمل کا بیان ہے،اس کتاب