Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

سال پہلےکےگُناہوں کاکفارہ ہے۔(مسند احمد،مسند عائشہ رضی اللہ عنھا،۹/۴۴۸ ، حدیث: ۲۵۰۲۴)

ناز برداری تمہاری کیوں نہ فرماوے خدا              نازنینِ حق نبی ہیں تم نبی کی نازنین

(رسائلِ نعیمیہ،دیوانِ سالک، ص۵۱)

مختصر وضاحت:یعنی ربِّ کریم،اُمُّ الْمُؤمنین سَیِّدَہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے ناز کیوں نہ اُٹھائے کہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہ کریم کے لاڈلے ہیں اور آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی لاڈلی ہیں۔

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ!اُمُّ الْمُؤمنین سَیِّدَہ عائشہ صِدِّیْقَہ،عابِدہ،زاہِدہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکےنفل روزوں کا مَدَنی جذبہ اور آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی اِستقامت مرحبا!شدید گرمیوں کا موسم ہےاور گرمی کی حرارت کے سبب آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے مگر قربان جائیے!اِس کے باوُجود آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے روزے کو پورا فرمایا۔اے! کاش!نفل روزوں کا یہ مَدَنی جذبہ ہمیں بھی نصیب ہوجائے اور ہم بھی سردی و گرمی کی پروا کئے بغیر رِضائے الٰہی کے لئے نفل روزے رکھنے والے بن جائیں۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رمضانُ المبارک کا مہینا جاری و ساری ہے،اس کے بعدشوّالُ الْمُکَرَّم کی آمدآمد ہے۔خوش نصیب مسلمان اس مہینے میں بالخصوص اِہتمام کے ساتھ6روزے رکھنے کی سعادت حاصل کرتے اور اس کی برکتیں پاتے ہیں۔آئیے!ہم بھی شش عید(یعنیشوّالُ المکرم)کے 6روزوں کے فضائل سنتے ہیں تاکہ ہمیں بھی یہ روزے رکھنے اور ان کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کی سعادت نصیب ہو،چنانچہ

شش عید کے روزوں کے فضائل