Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

(4)رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا:عائشہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہَا  کی فضیلت عَورَتوں  پر ایسی ہے جیسے ثَرِیْد کی فضیلت تمام کھانوں  پر ہے۔(بخاری، کتاب احادیث الانبیاء،بَاب قَوْلِهِ تَعَالٰى:اِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ الخ، ۲/۴۵۴، حدیث:۳۴۳۳)

حکیم ُ الا ُمَّت حضرت مفتی اَحمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:ثَرِیدیعنی روٹی شوربا بوٹیاں ایک جان کی ہوئی بہترین غذا ہے،ساری غذاؤں سے افضل(ہے) کہ وہ زُود ہضم(جلد ہضم ہونے والی)، نہایت ہی مُقَوِّی(مُ۔قَوّ۔وِی یعنی طاقت دینے والی)،بَہُت مزے دار،چبانے سے بے نیاز بَہُت صِفات کی جامع غذا ہے،ایسے ہی حضرت عائشہ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا)صورت،سِیرت،عِلْم،عَمَل،فَصاحت،فَطانت،ذَکاوَت، عَقْل،حُضور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی مَحبوبِیَّت وغیرہ ہزارہا صِفات کی جامِع ہیں۔حق یہ ہے کہ آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا ساری عورتوں حتّٰی کہ خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاسے بھی افضل ہیں،آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بَہُت اَحادیث کی جامع،علومِ قرآنیہ کی ماہر بی بی ہیں۔(مرآۃ المناجیح،۸/۵۰۱)

مفتی صاحِب ایک دوسری حدیثِ پاک کےتحت فرماتےہیں:جناب حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے فضائل ریت کے ذَرّوں،آسمان کے تاروں(Stars)کی طرح بے شمار ہیں،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا ربِّ کریم کا تُحفہ ہیں جو حُضُوْرِ اَنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو عطا ہوئیں۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکی عِصْمَت وعِفَّت کی گواہی خود ربِّ کریم نے قرآنِ مجید میں سُورۂ نُور میں دی حالانکہ جناب ِمریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اور یوسف عَلَیْہِ السَّلَام کی عِصْمَت کی گواہی بچے سے دلوائی گئی۔اُمَّت کو تَیَمُّمْ (تَ۔یَمْ۔مُمْ) کی آسانی آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے صدْقہ سے ملی،حُضُوْر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا وِصال آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے سینہ پر ہوا۔حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی آخری آرام گاہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا حُجرہ ہے،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا لُعاب حُضُوْر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لُعاب کے ساتھ وِصال کے وَقْت جمع ہوا،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے بِسْتَر میں وَحی آتی تھی،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا خود صِدِّیقہ ہیں اور صِدِّیق