Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

میں مِسواک تھی۔میرےسرتاج، صاحب ِ مِعراج صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُن کی طرف دیکھنے لگے۔ میں جانتی تھی کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مِسواک پسند فرماتے ہیں۔میں نےعَرْض کی:کیا آپ کے لئے مِسواک لے لوں؟آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے سَر مُبارَک سے ہاں کا اِشارہ فرمایا تو میں نے حضرت عبدُالرَّحمٰن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سےمِسواک لے لی،وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو سَخت محسوس ہوئی۔میں نے عَرْض کی:کیا میں اِسے نرم کردوں؟آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سَر کے اِشارے سے فرمایا:ہاں۔میں نے مسواک(چَباکر)نرم کی۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےسامنےپانی(Water) کا ایک پِیالہ تھا،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِس میں دست ِ اَقدس داخل کرتے اور اپنے چہرۂ اَنوَر پر مَس کرتے اور فرماتے:لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ،اِنَّ لِلْمَوْتِ سَکَرَاتٍ یعنیاللہ پاک کےعلاوہ کوئی معبود نہیں،بے شک مَوْت کےلیے سختیاں ہیں۔پھر اپنا دست ِ اَقدَس بلند کرکےعَرْض کرنےلگے: فِی الرَّفِیْقِ الْاَعْلٰی یعنی رفیقِ اعلیٰ میں۔یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاوِصال ہوگیا۔(بخاری،کتاب المغازی،باب مرض النبی ووفاتہ،۳ /۱۵۷، حدیث:۴۴۴۹  ملتقطا)

جن کا پہلو ہو نبی کی آخری آرام گاہ        جن کے حُجرے میں قِیامت تک نبی ہوں جاگُزیں

آستاں اُن کا فِرِشتوں کی زِیارت گاہ ہے     کیونکہ اُس میں جَلْوَہ فرما ہیں اِمامُ الْمُرْسَلِیْن

(رسائل ِنعیمیہ،دیوانِ سالک،ص۳۱)

مختصر وضاحت:یعنی نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُمُّ الْمُؤمنِین حضرت  سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکی گودِ مبارَک میں وصالِ ظاہری فرمایا،آپ کا حجرۂ مبارَکہ قیامت تک نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آخری آرام گاہ قرار پایا۔اللہ پاک کے معصوم فِرِشتے آپ کے آستانَۂ مبارَکہ کی زیارت کو آتے ہیں،اِس لئے کہ اس میں تمام رسولوں کے سالار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جلوہ فرما ہیں۔

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !سُنا آپ نے!حضرت  سَیِّدتناعائشہ صدیقہ،طَیِّبَہ،طاہِرہ،عَفِیْفَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی