Book Name:Shan e Sayedatuna Aisha Siddiqa

التَّوْبَہ پڑھ کردن بھرکے بلکہ سابِقَہ  ہونے والے تمام گناہوں سے تَوْبَہ کرلی؟نیز خدانخواستہ گناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً تَوْبَہ کرکے آیندہ وہ گناہ نہ کرنے کا عہد کیا؟

مَدَنی اِنعام نمبر18 میں ہے:کیا آج آپ نے فَجْر،ظُہْر،عَصْر اور عشاء کی سُنَّتِ قَبْلِیَّہ(جماعت شُروع ہونے سے قَبْل)نیز فرضوں کے بعد والے نوافِل ادا فرمائے؟(نوافِل دَرْس و بَیان  کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں)

مَدَنی اِنعام نمبر19میں ہے:کیا آج آپ نے نمازِتَہَجُّد،اِشراق وچاشْتاوراَوَّابِیْن ادا فرمائی؟

مَدَنی اِنعام نمبر20میں ہے:کیا آج آپ نے کم از کم ایک ایک بار تَحِیَّۃُ الْوُضُوْء اور تَحِیَّۃُ الْمَسْجِد ادا فرمائی؟

 آئیے!ہم سب مِل کر نِیَّت کرتے ہیں کہ آج سے روزانہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کریں گے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ،ہر مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ((First Date کو اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کو جمع کروائیں گے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ،پانچوں  نمازیں  مسجد کی پہلی صَفْ میں تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ ادا کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ،مسجد بھرو تحریک جاری رکھیں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ،صَلٰوۃُ التَّوْبَہ اور سُنَّتِ قَبْلِیَّہ بھی پڑھتے رہیں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ،نمازِتَہَجُّد،اِشراق و چاشْت،اَوَّابِیْن اور دیگر نوافِل بھی  ادا کرتے رہیں گے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ

میں بن جاؤں سَراپا ”مَدَنی اِنعامات“ کی تصویر     بنوں  گا  نیک   یااللہ  اگر  رَحمت  تِری   ہوگی

(وسائل بخشش مرمم،۳۹۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

       میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! ہم نے سُنا کہ

٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو رسولِ پاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خُصوصی قُربَت و رَفاقت حاصل رہی۔٭سَیِّدہ عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو دیگر اَزْوَاجِ مُطَہَّرات پر10فضیلتیں