Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

رب!اس نے میرا علم حاصل کیا لیکن یہ بہت بُرا عالم ہے،اس نے میری حدود کی خلاف ورزی کی، میرے فرائض کو ضائع کیا،میری نافرمانی میں لگا رہا اور میری اطاعت کو چھوڑ دیا۔ قرآن اس پر دلائل کے ساتھ الزامات لگاتا رہے گا یہاں تک کہ کہا جائے گا: اس کے بارے میں تیرا معاملہ تیرے سپرد ہے۔قرآن ا س کا ہاتھ پکڑ کر لے جائے گا یہاں تک کہ اسے جہنم میں ایک چٹان پر اوندھے منہ گرا دے گا۔(مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب فضائل القرآن، من قال: یشفع القرآن الخ، ۷/۱۶۹، حدیث:۱ملتقطاً)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! لرز اٹھئے!بیان کردہ احادیث کےمطابق جولوگ قرآن کی پاسداری نہیں کرتے،قرآنِ پاک بروزِ قیامت اللہکریم  کی بارگاہ میں ایسے لوگوں کی شکایت(Complain) کرے گا،جو لوگ قرآن کےحلال وحرام پرعمل نہیں کرتےوہ فرشتوں کی لعنت کےمستحق ہوتے ہیں۔اللہپاک ہمیں قرآنِ کریم کےاحکام پرعمل پیرا ہونےکی توفیق عطافرمائےاورہمیں قبروحشر کےعذاب سےمحفوظ رکھے،دین ودنیا میں عافیت اورکرم والامعاملہ فرمائے،قرآنِ حکیم کو ہمارے لئے ذریعہ نجات بنائے اور اس کی برکت سے ہمیں اپنی دائمی رضا عطا فرمائے۔

میں جھوٹ نہ بولوں کبھی گالی نہ نکالوں               اللہ مرض سے تو گناہوں کے شفا دے

(وسائلِ بخشش مُرَمَّمْ،ص۱۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! قرآنِ پاک کو  بہتر طریقے سے سمجھنے،اس کے احکامات کے بارے میں جاننے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی تفسیر’’صِراط ُالجنان‘‘ سے روزانہ  ترجمہ وتفسیر سُننے یا سُنانے یا پھر اِنفرادی طورپر پڑھنے کی عادت بنائیے اورثواب کا ڈھیروں خزانہ سمیٹئے۔آئیے!تفسیرصراط الجنان کی چندنمایاں