Book Name:Barkaat-e-Zakaat

الْمُؤمِنُوۡن،آیت نمبر1تا4میں ارشاد ہوتا ہے :

قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱)الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲)وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳)وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ(۴) (پ۱۸، المؤمنون: ۱۔۴)

ترجمۂکنزُالعِرفان:بیشک ایمان والے کامیاب ہو گئے۔ جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں۔اور وہ جو فضول بات سے منہ پھیرنے والے ہیں۔اور وہ جو زکوٰۃ دینے کا کام کرنے والے ہیں۔

(5)نصرتِ  اِلٰہی کا مستحق

پانچویں(5) فَضِیْلَت یہ ہے کہ اللہ پاک زَکوٰۃاَدَا کرنے والے کی مدد فرماتا ہے۔ چنانچہ پارہ17، سُوْرَۃُ الْحَجۡ، آیت نمبر40،41میں ارشاد ہوتا ہے :

وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ(۴۰)اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِؕ-وَ لِلّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ(۴۱)(پ۱۷، الحج، ۴۱،۴۰)

ترجمۂکنزُالعِرفان:اور بیشک اللّٰہ اس کی ضرور مدد فرمائے گا جو اس کے دین کی مدد کرے گا، بیشک اللّٰہ ضرورقوت والا، غلبے والا ہے۔ وہ لوگ کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار دیں تو نما زقائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں اور بھلائی کا حکم کریں اور برائی سے روکیں اور اللّٰہ ہی کے قبضے میں سب کاموں کا انجام ہے۔

(6)مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا

چَھٹَا(6) فائدہ یہ  ہے کہ زکوٰۃ کی ادائیگی  سے غریبوں کی ضَرُورَت پُوری ہوجاتی اور اُن کے دل میں خُوشی داخِل ہوتی ہے ۔ یاد رہے کہ مسلمان کے دل میں خُوشی داخِل کرنے کا بھی بڑا  ثَوَاب ہے۔ دو جہاں