Book Name:Barkaat-e-Zakaat

کےمُطَابِق  زِندگی گُزارنے کامدنی ذِہْن دینا ہے،یہ مجلس کالجزاور یونیورسٹیز کےاَساتذہ (Teachers) وطلبہ (Students)سےاچّھی اچّھی نیّتوں کےساتھ مَراسِم قائم کر کے اِنہیں تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سُنّتوں سے رُوشناس کرواتی ہے۔ نیز تَعْلیمی اِداروں میں مدنی اِنعامات کا سِلْسِلَہ جاری کرتی اور ہاسٹل میں مدرسۃ ُالمدینہ بالِغان قائم کر کے ان مُسْتَقْبِل کے مِعْماروں کوتعلیمِ قراٰن کی لازوال دولت سے مالامال کرتی،ان کی دِیْنی و اَخْلَاقی تَربِیَت کی ہر مُمکن کوشش کرتی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّاس شعبے سے  وابستہ ہزاروں عاشقانِ رسول، گناہوں سےتائب ہوکرنمازی اور سُنّتوں کےعادی بن چکےہیں۔اللہ پاک دعوتِ اسلامی کی تما م مجالس کو  برکتیں  عطافرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! بَیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبوّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

توکل وقناعت کے مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!توکل و قناعت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: قناعت کبھی نہ خَتْم ہونے والاخزانہ ہے۔(الزھد الکبیر،ص۸۸،حدیث: ۱۰۴ ) (2)فرمایا:بے شک کامیاب ہو گیا وہ شخص جو


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵