Book Name:Barkaat-e-Zakaat

سَمَاعَتْ  کیجئے:

1    دوزخ میں سب سے پہلے تین(3) شخص جائیں گے، اُن میں ایک وہ مالداربھی ہے جو اپنے مال میں اللہ پاک  کا حق (زکوٰۃ) اَدَا نہیں کرتا۔([1])   

2    جو شخص سونے چاندی کا مالک ہو اور اُس کا حَق (یعنی زکوٰۃ)ادا نہ کرے تو قِیامت کے دن اُس کے لیے آگ کی سِلیں بچھائی جائیں گی جنہیں جہنّم کی آگ میں تَپایا(گرم کیا)جائے گا اور اُن سے اُس کی کَروَٹ ، پیشانی اور پیٹھ داغِی جائے گی، جب بھی وہ ٹھنڈی ہونے پر آئیں گی،دوبارہ ویسی ہی کر دی جائیں گی۔(یہ مُعَامَلَہ جاری رہے گا)اُس دن میں  جس کی مقدار پچاس ہزار(50,000) برس ہے، یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ ہوجائے، اب وہ اپنی راہ دیکھے گا، خواہ جنّت کی طرف جائے یا جہنّم کی طرف۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’صدائے  مدینہ ‘‘

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!اخلاص  کے ساتھ صدقہ وخیرات کاجذبہ بڑھانے،عبادت کی لذت پانے اور دیگر گناہوں سے بچنے کے لئے  عاشقان رسول کی مدنی تحریک  دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہوکرذیلی  حلقے کے12مدنی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ  حصہ لیجئے۔12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام روزانہ”صداۓمدینہ لگانا“ یعنی مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!صدائے مدینہ ایسا پیارا مدنی کام  ہے کہ جس میں اُخروی فوائد کے ساتھ ساتھ طِبّی و دُنیوی فوائد


 

 



[1] ابن خزیمة، کتاب الزکاۃ ، باب ذکر ادخال مانع الزکاةالخ، الحدیث: ۲۲۴۹، ج۴، ص۸ ملخصًا

[2]صحیح مسلم، کتاب الزکاة، باب اثم مانع الزکوة ، حدیث: ۹۸۷، ص۴۹۱