Book Name:Barkaat-e-Zakaat

اِسلام لایا اور اُسے بَقَدْرِ کِفایت رِزْق دِیا گیا اور اللہپاک نے اُسے جو کچھ دِیا اُس پر قناعت بھی عطا فرمائی۔ (مسلم، کتاب الزکاۃ، باب فی الکفاف والقناعۃ، ص۴۰۶، حدیث:۲۴۲۶)٭انسان کو جو کچھ اللہ پاک کی طرف سے مِل جائے اس پر راضی ہو کر زندگی بسر کرتے ہوئے حرص اور لالچ کو چھوڑ دینے کو قناعت کہتے ہيں۔ (جنتی زیور،ص۱۳۶بتغیر قلیل) ٭ روزمرّہ اِسْتِعْمال ہونے والی چيزوں کے نہ ہونے پر بھی راضی رہنا قناعت ہے۔(التعريفات للجرجانی،باب القاف،تحت اللفظ:القناعۃ، ص۱۲۶)توکل کے حوالے سے  مزید مدنی پھول مدنی حلقے میں بیان کیے جائیں گے ۔

( اعلان :)

توکل وقناعت  کے بارے میں بقیہ اہم  مدنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

توکل وقناعت کے مدنی پھول

٭ توکل کے تین درجے ہیں(1)اللہ پاک کی ذات پر بھروسہ کرنا (2)اس کے حکم کے سامنے سر تسلیمِ خم کرنا۔(3) اپنا ہر مُعاملہ اس کے سپرد کردینا۔ (رسالہ قشیریۃ، ص۲۰۳ ) ٭دُنیاوی چیزوں میں قَناعت اور صبْر اچھا ہے مگر آخِرَت کی چیزوں میں حرْص اور بے صَبْری اعلیٰ ہے،دِین کے کسی دَرَجہ پر پہنچ کر قناعت نہ کرلو آگے  بڑھنے کی کوشش کرو۔ (مرآۃ المناجیح،۷/۱۱۲) ٭لالچ بہت ہی بُری خَصْلَت اور نِہایَت خراب عادت ہے، اللہ پاک کی طرف سے بندے کو جو رِزْق و نعمت اور مال و دَولت یا عزّت ومَرتَبہ  مِلا ہے،اُس پر راضی ہو کر قناعت کر لینی چاہئے۔ (جنتی زیور،۱۱۰ملخصاً)٭جس کی للچائی نظریں لوگوں کے مال کو دیکھتی رہیں وہ ہمیشہ غمگین رہے گا۔(رسالہ قشیریۃ،۱۹۸)٭بلعم بن باعوراء جو بہت بڑا عالم اور مستجابُ الدعوات تھا، حرص و لالچ نے اسے دنیا و آخرت مین تباہ و برباد کر دیا۔(ملفوظات اعلی حضرت،ص۳۶۷ ماخوذاً) ٭ اللہ پاک