Book Name:Barkaat-e-Zakaat

اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کرم ہو گیا۔ان کے  تو وارے ہی نیارے ہو گئے، قسمت کا ستارا یوں چمکا کہ اسی سال  ان کو بارگاہِ مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی حاضری کا شرف حاصل ہوگیا۔کرم بالائےکرم یہ کہ صدائےمدینہ کی برکت سےان کےبڑے بھائی کوبھی حج کی سعادت نصیب ہو گئی،دورانِ حج شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہونے کا شرف بھی مل گیا شاید یہ مدینے شریف کی حاضری اور ایک ولیٔ کامل سے بیعت کی برکت تھی کہ ان  بھائی جو پہلے  نمازوں کی ادائیگی میں سُستی کا شکار تھے، لیکن اب تمام گناہوں سے توبہ کر کے نیکیوں کی جانب مائل ہونے لگے۔ باجماعت نماز کا اہتمام کرنے لگے ۔ داڑھی شریف کی بھی نیّت کر لی ۔ حج سے واپسی آنے کے کم وبیش دو ماہ بعدجبکہ ایک عزیز کی شادی میں شریک تھے ، بارات آنے ہی والی تھی لیکن جونہی نماز کا وقت ہوا سب کو بآوازِ بلند نماز کی دعوت دی اور مسجد کی جانب چل دئیے۔ جب وضو کے لئے وضو خانے پر پہنچے تو اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے گِر پڑے۔ نمازیوں نے آگے بڑھ کر اُٹھایا اور مسجد میں لِٹادیا۔ مسجد میں لِٹاتے ہی ان کی روح قفسِ عنصری سےپرواز کرگئی ۔ وہاں موجود سبھی لوگ بھائی جان کی اس ایمان افروز وفات پر افسوس کے ساتھ ساتھ رشک کرنے لگے ۔

نبی کی محبّت میں رونے کاانداز         چلے آؤ سکھلائے گا مدنی ماحول

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس شعبہ تعلیم                                      

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی جہاں دُنیا بَھر میں مسلمانوں کو نیکی کے کاموں کی طرف گامزن کررہی ہےوہیں تمام گورنمنٹ وپرائیویٹ اسکولز،کالجز،یونیورسٹیزاورمُختلِف تعلیمی اِداروں سے مُنْسَلِک لوگوں میں دعوتِ اسلامی کےپیغام کوعام کرنےکیلئے مجلس شُعْبۂ تعلیم کا قِیام عمل میں لایا گیا،جس کا بُنْیادی مَقْصَدان اِداروں سےوابستہ لوگوں کودعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتےہوئے سُنّتوں