Book Name:Barkaat-e-Zakaat

بھی حاصل ہوتے ہیں ۔آئیے! صدائے  مدینہ لگانے کےدُنیوی    فوائد  سُنتے ہیں ۔مثلاً

٭        صدائے مدینہ کی برکت سے صبح کی تازہ ہوا ملتی ہے ۔

٭        صدائے مدینہ کی برکت سے پیدل  چلنا نصیب ہوگا  ،کیونکہ پیدل چلنے سے انسان  صحت مند رہتا ہے۔

٭   پیدل چلنے سے انسانی ہاضمہ  درست رہتا ہے۔

٭        پیدل چلنے سے انسان مختلف بیماریوں   (مثلا  ہارٹ اٹیک ، فالج ، لقوہ  وغیرہ)    سے بچ جاتا ہے ۔

٭        پیدل چلنے سے  ہڈّیاں مضبوط ہوتی ہیں ،  پیدل چلنے سے  وزن   اعتدال میں رہتا ہے ۔

                              میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!صدائےمدینہ لگانا(یعنی نماز کے لیے لوگوں کو جگانا)سُنَّتِ مُصطفےٰوسُنَّتِ صحابہ ہے،اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سیّدُناعمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نمازِ فجر کےلیے لوگوں کو جگاتے ہوۓ مسجدتشریف لاتے تھے۔( طبقات کبریٰ، ذکر استخلاف عمر، ۳/۲۶۳،مفہوماً)صدائے مدینہ  لگانے سے کیسی کیسی  برکتیں ملتی ہیں،اِس کا اندازہ اِس مدنی بہارسےلگائیے۔چنانچہ

سرکار کی بارگاہ سے بُلاوا آگیا

ٹھینگ موڑ(قصور،پنجاب) کے علاقے اِلٰہ آباد کے مقیم اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ تو تھے، لیکن مدنی کاموں کےسلسلےمیں سُستی کا شکار تھے۔ اِتفاق سےمحرم الحرام 1431 ھ بمطابق جنوری 2010 ء کوان کی دعوتِ اسلامی کی ڈویژن مشاورت کےذمہ دار اسلامی بھائی سےملاقات ہوئی ،تو  انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے نہ صرف مدنی کام کرنے کا ذہن دیا بلکہ صدائے مدینہ کی پابندی کرنے کی ترغیب بھی دِلائی،نیز اس ضمن میں انہوں  نے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکافرمان ’’ صدائےمدینہ دکھائےمدینہ‘‘بھی  انہیں سُنایا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!ان کا ذہن بن گیا اور حاضری ِمدینہ کی اُمید پر اگلے  ہی دن اس پر عمل شروع کر دیا۔صدائے مدینہ کیا لگانی شروع کی ان پر تو