Book Name:Fazail e Sadqat

داخل ہيں کہ وہ سب صَدَقاتِ نافِلہ ہيں۔(خزائن العرفان ،ص5)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! واقعی بہت خُوش نَصِیْب ہیں وہ مُسَلمان  جو اپنے مال کے حُقُوقِ واجِبہ ادا کرتے ہیں، خُوش دِلی سے بَر وقت زکوٰۃوفطرہ ادا کرتے ہیں ، اپنا مال ماں باپ ،بہن بھائی اور اولاد پر خَرْچ کرتے ہیں ،اپنے عزیزو اَقْرِباء کی مَوْت پر اُن کے اِیْصالِ ثواب کے لیے  مساکین کو کھانا کِھلاتے ہیں،نیک نِیَّتی سے شِفا خانے بنواتے ہیں، عام لوگوں کے حقوق کا لِحاظ رکھتے ہوئے اِخْلاص کے ساتھ قُرآن خوانی ،اِجْتماعِ ذِکْر و نَعْت اورعاشقان رسول کے سُنّتوں بھرے اِجْتماعات کے اِنْعِقاد پر خَرْچ کرتے ہیں،مَسَاجِد و مَدارِس وجامِعات وغیرہ کی تَعْمِیْر و ترقّی اور روز مَرّہ کے اَخْراجات میں حِصّہ لیتے ہیں، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُنہیں اپنے فَضْل سے دُگنا بلکہ اِس سے بھی زیادہ عطا فرمائے گا،آئیے ہم بھی ہاتھوں ہاتھ نیّت کر تی ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضَا کے لئے نہ صرف خُود اپنے مدنی عَطِیّات دعوتِ اسلامی کو دیں گی،بلکہ دُوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں  گی۔اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ 

صَدَقہ کی تعریف

آئیے! صَدَقہ کی تَعْرِیْف بھی سُن لیجئےچُنانچہ صَدَقہ  کا مطلب یہ ہے کہ کوئی چیز اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں دی جائے اور اُس کے ذریعے لوگوں میں اپنی واہ واہ کرانا  مقصود نہ ہو، بلکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ سے اجر و ثواب حاصِل کرنے کی نِیَّت کی جائے۔(کتاب التعريفات، باب الصاد، ص۹۴ ماخوذاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

            میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! صَدَقے کی بیان کردہ تعریف کے ضِمْن میں یہ بھی معلوم ہوا  کہ حقیقی صَدَقہ وہی ہے جس سے مَقْصُود ریاکاری ،حُبِّ جاہ اور لوگوں میں اپنی واہ واہ نہ ہو بلکہ وہ صرف اور صرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی رِضا و خُوشنودی اور اُس کی طرف سے ملنے والے ثواب کو حاصِل کرنے کی غَرض سے