Book Name:Fazail e Sadqat

ہوئی اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  اب وہ مُبلِّغۂ دعوتِ اسلامی کی حیثیّت سے مدنی کاموں میں ترقی وعروج کے لیے کوشاں ہیں، اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  پر اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو ترقی و عروج عطا فرمائے ۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔(انوکھی کمائی ،ص۲۷)

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے  زکوٰۃ کے بارے میں  چند مدنی پھول بیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کر  تی ہوں ۔

زکوٰۃ ادا کرنے کے مدنی پھول!

قرآنِ پاک میں اللہ  پاک نے کئی مقامات پر زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم  دیا اور اس کی اہمیت بیان فرمائی ۔آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے  کثیر احادیثِ کریمہ میں زکوٰۃ  ادا کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔دو فرامینِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ: (1)تمھارے اسلام کا پورا ہونا یہ ہے کہ اپنے اموال کی زکوٰۃ  ادا کرو۔ (مجمع الزوائد،کتاب الزکاۃ،۳ /۱۹۸،حدیث: ۴۳۲۶)(2)اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے ان میں سے ایک زکوٰۃ  ادا کرنا بھی ہے۔ (ترمذی،کتاب الایمان ،۴/۲۷۵ حدیث:۲۶۱۸ماخوذاً)

( اعلان :)

زکوۃ کے حوالے سے بقیہ اہم  مدنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو