Book Name:Fazail e Sadqat

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اسلام کی سر بُلندی کیلئےحضرتِ سَیِّدُناصِدِّیْقِ اکبررَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کااپنا مال قُربان کرنے کا جذبہ صد کروڑ مرحبا! مَوْجُود ہ دَور میں بھی دِینی کاموں کے لئے مدنی عَطیّات (چندہ)جمع کرنا اَشَد ضروری ہے۔پیارے آقا،دوعالَم کے داتا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ غیب نشان ہے :’’آخرِ زمانہ میں دِین کا کام بھی دِرہم ودِینار سے ہوگا۔‘‘ (المعجم الکبیر، ۲۰/۲۷۹،حدیث:۶۶۰،ملخصاً) اس حدیثِ پاک سے جہاں میٹھے مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا علمِ غیب ثابت ہوا،وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک زمانہ میں دِین کا کام کرنے کےلیے  پیسے کی سخت ضرورت پڑے گی، فی زمانہ جو حالات ہیں، وہ کسی سے مخفی نہیں ، چونکہ دعوتِ اسلامی  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک ہے، اس لیے اس کے اَخْراجات کو  پُورا کرنےکیلئے ایک خطیر رقم دَرکار ہوتی ہے۔رَجَبُ المُرجَّب،شَعْبانُ الْمُعَظَّم اور رَمَضانُ الْمُبارَک میں لوگ بکثرت صَدَقات و عَطیّات کی اَدائیگی کی طرف مائل ہوتے ہیں،اس وجہ سے ان مہینوں میں مدنی عَطیّات اکھٹا کرنے کا بہترین موقع ہوتاہے ،ہمیں بھی حُصُولِ ثواب کی خاطر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی تَرقّی کے لیے اپنے گھر،رشتہ داروں اور اَہل محلّہ کو صدقہ کے فضائل بتاکر خُوب خُوب مدنی عطیات جمع کرنے  چاہئیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مدنی انعامات پرعمل “

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اپنے اندر راہِ خدا میں  خَرْچ کرنے کا جذبہ بیدار کرنے،اپنے اَخْلاق کو سنوارنے اور اپنی گُفتار و کِردار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیے اور   ذیلی حلقے کے8 مَدَنی کاموں میں بھی حِصّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے8  مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی  کام ”مدنی