Book Name:Fazail e Sadqat

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سُنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

چار دِرْہَموں کے بدلے چار دُعائیں

فیضانِ سُنّت جلداوّل کے باب فیضانِ بسم اللہ ،صفحہ114پر شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نقل فرماتے  ہیں:

حضرت سَیِّدُنا مَنْصُور بن عَمّاررَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ايک روز بیان فرمارہے تھے،کسی حَقْ دار نے چار (4)دِرْہَم کا سوال کیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اِعْلان فرمایا:جو اِس کو چار (4)دِرْہَم دے گا، میں اُس کے ليے چار(4) دُعائیں کروں گا۔ اُس وقت وہاں سے ایک غُلام گزر رہا تھا،ایک ولیِ کامِل کی رَحْمَت بھری آواز سُن کر اُس کے قَدَم تَھم گئے اور اُس کے پاس جو چار(4)دِرْہَم تھے وہ اُس نے سائِل کو پیش کرديئے۔ حضرت سَیِّدُنا مَنْصُوررَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: بتاؤ کون کون سی چار(4) دُعائیں کروانا چاہتے ہو؟ عرض کیا