Book Name:Fazail e Sadqat

انعامات“ پر عمل کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رِسالہ  پُر کر کے ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو جمع کروانا بھی ہے،ہمیں  خود بھی مدنی انعامات پر عمل کرنا چاہیے  اور دُوسروں کوبھی  اس کی ترغیب دلانی چاہیے ۔ اب مدنی انعامات کی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی فکرِ مدینہ کی جا سکتی ہے ـ

مجلس مدنی انعامات کا تعارف

مدنی انعامات پر عمل کرنے میں آسانی اور اس کی کارکردگی وغیرہ  پر نظر رکھنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے خدمتِ دین کے  104شعبہ جات میں سے ایک  اہم ترین شعبہ مجلس مدنی انعامات بھی ہے،اس مجلس کا بنیادی مقصد اسلامی بہنوں،جامعاتُ المدینہ و مدارس المدینہ کی طالبات کو باعمل بنانا اور انہیں مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلانا ہے۔ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار پیش خدمت ہے۔

نمازوں کی پابندی نصیب ہو ئی

 بابُ المدینہ( کراچی) کے علاقہ پراناگولی مار ڈویژن ’’فیضِ مرشد‘‘ کی ایک اسلامی بہن کا دعوت ِاسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی کا سبب کچھ یوں بناکہ ایک اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا عطا کردہ ’’ نیک بننے کا نسخہ‘‘ یعنی مدنی انعامات کا رسالہ انہیں تحفہ میں دیا اور اس کامطالعہ کرنے اور روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے اسے پُر کرنے کا ذہن دیا، انہوں نے نیّت کرلی کہ روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کے رسالے کو ضرور پُر کروں گی،  جب ان نئی اسلامی بہن نےمدنی انعامات کے رسالے میں دئیے  ہوئے سوالات پڑھے تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ اس میں ایسی ایسی نیکیوں کی ترغیب دلائی گئی تھی کہ جن سےوہ یکسر غافل تھیں ،اس کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  انہوں  نے مدنی انعامات پر عمل کو اپنی زندگی کا معمول بنالیا ،جس کی برکت سے انہیں  نمازوں کی پابندی نصیب ہو ئی ،نیکیوں سے محبت