Book Name:Jhagray Ke Nuqsanaat

برکت سے نفرتوں کی دِیوارختم ہوکرامن و محبت کی فضا قائم ہوگی، اِس  ذِمہ داری کی برکت سے مسجدبھرواورمسجد بناؤ تحریک میں ہماراحصہ بھی شامل ہوجائے گا، اِس  ذِمہ داری کی برکت سے خودبھی سُنّتوں پرعمل کرنے کے ساتھ ساتھ دُوسروں تک پہنچانے کا موقع ملے گا،لہٰذا ہمیں اپنی تنظیمی ذمہ داری کے مطابق مدنی کاموں میں لگے رہنا چاہئے،12مدنی کاموں میں سے جس مدنی کام کو کرنے کا ہم جذبہ رکھتے ہوں،اپنے ذِمہ داران سے رابطہ کرکےان مدنی کاموں کے ذریعے نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانا شروع کر دیں۔12مدنی کاموں میں سے روزانہ کا  ایک مَدَنی کام ”مدنی درس“بھی ہے ،جو عِلْمِ دِیْن  سیکھنے سکھانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔مدنی دَرْس“ سے مُراد یہ ہے کہ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند کُتُب و رَسَائِل کے عِلاوہ آپ کی باقی تمام کُتُب و رَسَائِل بِالْخُصُوص”فیضانِ سنّت“جلداوّل اور”فیضانِ سنّت“جلددوم کےان ابواب(1)”غیبت کی تباہ کاریاںاور(2)نیکی کی دعوت“سے مَسْجِد،چوک،بازار،دُکان، دفتر اور گھر وغیرہ میں دَرْس دینے کوتنظیمی اِصْطِلَاح میںمدنی دَرْس“ کہتے ہیں۔

٭مدنی درس بہت ہی پیارامدنی کام ہے کہ اِس کی برکت سے مسجد کی حاضری کی باربارسعادت حاصل ہوتی ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے مطالعے کاموقع ملتا ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے مسلمانوں سےملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے امیرِ اہلسنّت کے مختلف موضوعات پرمشتمل کتب ورسائل سے علمِ دِین سے مالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔٭مدنی درس،بے نمازیوں کو نمازی بنانے میں بہت مُعاون و مددگار ہے۔ ٭مدنی درس، مسجدکی حاضری سے محروم رہنے والوں تک بھی نیکی کی دعوت پہنچانے کا ایک مُفیدترین ذریعہ ہے۔ ٭مسجدکے علاوہ چوک،بازار،دُکان وغیرہ میں اگر”مدنی درس“ہوگاتواس کی برکت سے  دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کی وہاں بھی تشہیر و نیک نامی ہوگی۔٭مدنی درس کی برکت سے امیرِ اہلسنّت کی