Book Name:Jhagray Ke Nuqsanaat

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں       اے دعوتِ اِسلامی تِری دُھوم مچی ہو

(وسائلِ بخشش مُرمَّمْ،ص۳۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

لڑائی جھگڑوں سے چھٹکارا کیسے حاصل ہو؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے لڑائی جھگڑوں کے نُقصانات کے بارے میں سُنا،اللہ کرے اِنہیں سُن کر اِن سے نفرت پیدا ہوجائےاور تَوبہ کا ذہن بنے،مگر سُوال یہ ہے کہ آخر وہ کون سے ایسے اُمور ہیں، جنہیں اِختیار کرنے کی بَرَکت سے ہم  لڑائی جھگڑوں سے نجات پاسکتےہیں۔تو آئیے! لڑائی جھگڑوں سےپیچھا چُھڑانےکےلئے7طریقے پیشِ خدمت ہیں،سُنئے اور اِن پر عمل کی کوشش  کیجئے:

(1)حکیمُ الامّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:گھر میں داخِل ہوتے وَقْت بِسْمِ  اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر پہلے سیدھا قدم(Foot) دروازے میں داخِل کر نا چاہیے پھر گھر والوں کو سلام کرتے ہوئے گھر کے اندر آئیں۔اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّہاَ النَّبِیُّ وَ رحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکاتُہ ٗ کہیں۔بعض بُزرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ دن کی ابتِداء میں گھر میں داخِل ہو تے وقت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور قُلْ ھُوَ اللہ شریف پڑھ لیتے ہیں کہ اِس سے گھر میں اِتِّفاق بھی رَہتا ہے(یعنی جھگڑا نہیں ہوتا )اورروزی میں بَرَکت بھی۔(مرآۃالمناجیح،۶/۹)(2)لڑائی جھگڑوں سے نجات پانے کے لئے بارگاہِ الٰہی میں گِڑگڑائیے اور اپنے ہاتھوں کو بلند کرکے اَشکبار آنکھوں سےلڑائی جھگڑوں سے نجات کی دُعامانگئے۔ (3)لڑائی جھگڑوں سے بچنے کےفضائل اورلڑائی جھگڑا کرنےکے نُقصانات پر مشتمل اَحادیث و رِوایات ،وَاقعات اور اَقوالِ بزرگانِ دِین کو بار بار پڑھئے۔(4)اپنےاندرعاجزی و اِنکساری پیدا کیجئے۔(5)