Book Name:Jhagray Ke Nuqsanaat

زَنگ لگ جاتا ہے،ایسوں  کی نصیحت بچوں پر اَثر انداز نہیں ہوتی،والِدَین کو لڑتا دیکھ کروہ بھی ماردھاڑ کرنا  سیکھ جاتے ہیں،اُن کا دھیان تعلیم کی طرف کم جبکہ لڑائی جھگڑوں کی طرف زیادہ ہوجاتا ہے،الغرض روز روز کے جھگڑوں کے سبب پورے گھر کا ماحول تباہ و برباد ہوکر رہ جاتا ہے اوربالآخر اِس لڑائی کا نتیجہ طلاق کی صورت میں سامنے آتا ہے۔میاں بیوی کی جُدائی شیطان کو کس قدر خوش کرتی ہے اِس کا اَندازہ اِس حدیثِ پاک سے لگائیے، چنانچہ

شیطان کا تخت

حضرت سَیِّدُنا جابِر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:شیطان اپنا تخت پانی پر بچھاتا ہے ،پھر اپنے لشکر بھیجتا ہے،اُن لشکروں میں اِبلیس کے زیادہ قریب اُس کا دَرَجہ ہوتا ہے جو سب سے زیادہ فتنے باز ہوتا ہے۔اُن میں سے ایک آ کر کہتا ہے:میں نے ایسا ایسا کیا ہے تو شیطان کہتا ہے :تُونے کچھ بھی نہیں کیا۔پھر اُن میں سے دوسرا آکر کہتا:میں نے فُلاں شخص کو اُس وَقت تک نہیں چھوڑا جب تک اُس کے اور اُس کی بیوی کے درمیان جُدائی نہیں ڈال دی۔ یہ سُن کر اِبلیس اُسے اپنے قریب کر لیتا ہےاورکہتا ہے:تُو بہت ہی اچھا ہے۔حضرت سَیِّدُنا امام اَعْمَشْ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:مجھے خیال ہے کہ فرمایا:اُسے چمٹا لیتا ہے۔(مُسلِم ،کتاب الصفۃ القیامۃ والجنۃ النار ،باب تحریش  الشیطان وبعث سرایاہ الفتنۃ الناس۔۔۔الخ  ص ۱۱۵۸حدیث:۷۱۰۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ میاں بیوی  میں جُدائی کروانے کا عمل شیطان کو بہت خوش کرتا ہے۔اللہ پاک ہمارے حالوں پر رحم فرمائے اور ہمیں لڑائی جھگڑے کرنے،کروانے سے محفوظ فرمائے۔میاں بیوی،ساس بہو وغیرہ کے درمیان ہونے والے معامَلات کو اچھے طریقے سے حل کرنے کے لیے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِن 3 رسائل”ناچاقیوں کا علاج“، ”گھر