Book Name:Jhagray Ke Nuqsanaat
مُنّوں اور مدنی مُنّیوں کا چین و سکون برباد ہو جاتا ہے،غیبتوں وغیرہ گناہوں کا سلسلہ بھی چل پڑتا ہے ،۔اگر محلے والے متعلقہ فرد کو آواز دِھیمی رکھنے کا بول دیں گے تو اسے بھی جھگڑا کرنا نہیں گے بلکہ یہ تو فتنوں کا دروازہ بند کرنا کہلائے گا۔اللہ پاک ہمیں مسلمانوں کو تکلیف دینے اور تمام برائیوں سے محفوظ فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!لڑائی جھگڑا کرنااس قدر تباہ کُن ہے کہ اِس میں مُبْتَلا ہو کر انسان دنیا کے اندر ہی عبرت کا سامان بن جاتا ہے۔قربان جائیے!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول پر جو اِس نازک دَور میں بھی مسلمانوں کو لڑائی جھگڑوں سے دُور رکھنے اور اِنہیں مُتَّحِد رکھنےکے لئے ہر وَقْت کوشاں ہے۔جس کی ایک واضِح جھلک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم”مجلس اِزْدِیادِ حُبّ“بھی ہے۔ ”مَدَنی انعام نمبر55 “کو باقاعدہ تنظیمی طور پر عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے وہ پُرانے اسلامی بھائی جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے اُنہیں مَدَنی ماحول میں فَعال کرکے”مسجد بھرو تحریک“میں شامل کرنا،اُن سے پیشگی وَقْت لے کر اِنْفِرادی طور پر دُکان،گھر یا دفتر جاکر ملاقات کرنا،اُنہیں سُنّتوں بھرے اِجتماعات و مَدَنی مذاکروں میں آنے کا ذہن دینا،اِجتماعی اِعتکاف اور مَدَنی کورسز(اِصلاحِ اَعمال کورس،فیضانِ نماز کورس وغیرہ)کرنے کی ترغیب دلانا،مَدَنی قافِلوں میں سفرکروانا،اُن کے گھروں میں مَدَنی حلقے کی ترکیب کرنا،اُنہیں مدرسۃُ المدینہ بالغان میں شرکت کروانا،اُن کی خوشی،غمی،بیماری و فوتگی وغیرہ کے معامَلات میں شریک ہونا اور مشکلات میں مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کی ترکیب کرنا وغیرہ اِس مجلس کے مقاصِد میں شامل ہے۔اللہ کریم”مجلس اِزدِیادِ حُبّ“ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔