Book Name:Jhagray Ke Nuqsanaat

سے توبہ کی اور بُری صحبتوں سے پیچھا چھڑا کر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

اگر سُنّتیں سیکھنے کا ہے جذبہ          تم آجاؤ دیگا سکھا مَدَنی ماحول

تَنَزُّل کے گہرے گڑھے میں تھے اُن کی       ترقّی کا باعث بنا مَدَنی ماحول

نبی کی محبّت میں رونے کا انداز                چلے آؤ سکھلائے گا مَدَنی ماحول

(وسائلِ بخشش مُرمَّمْ،ص۶۴۶)

زمینوں پرناجائز قبضے

میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!لڑائی جھگڑوں کا ایک سبب زمینوں پر ناجائز قبضے بھی ہیں۔اپنی جمع پُونجی خرچ کر کےذاتی مکان کا خواب آنکھوں میں سجائے کوئی شخص جب زمین خریدنے میں کامیاب ہو جاتاہےتو اُسےیہ فکرسونےنہیں دیتی کہ قبضہ گروپ سے اپنی زمین کومحفوظ کس طرح رکھاجائے ؟ اِحتیاطی تدابیر اپنانے کے باوجود اگر اُس کی زمین پر قبضہ ہوجائے تو خوشامدیں کرنے پر بھی خُوفِ خدا سے محروم قبضہ خوروں کو اُس پر تَرس نہیں آتا بلکہ اُسی کی زمین اُسے واپس کرنے کے لئے اچھی خاصی رقم طلب کی جاتی ہے ، اگر وہ مَظلوم شخص قبضہ چُھڑانے کے لئے عدالت(Court) کا دَروازہ کھٹکھٹائے تو ایسے ایسے تاخیری حربے اِختیار کئے جاتے اور دھکّے کھلائے جاتے ہیں کہ زمین کا اصل مالک زمین میں جاسوتا ہے لیکن اُسے زمین واپس نہیں ملتی ۔زمینوں پر قبضہ کرنےوالوں کوسنبھل جانا چاہئے کہ آج جس زمین پر ناجائزقبضہ کرکےوہ خُوش ہورہے ہیں اور مظلوم کی بددعائیں لے رہے ہیں، کل مرنے کے بعد یہی زمین گلے کا طوق بن کر رُسوائی کا سبب نہ بن جائے  ۔بسااوقات دنیا میں ہی قبضہ گروپوں کا انجام قتل وغارت اور قید کی صورت میں دوسروں کو درسِ عبرت دیتا ہے ۔آئیے!اِس بارے میں ایک سبق آموز حکایت سنئے اور عبرت حاصل کیجئے، چنانچہ