Book Name:Jhagray Ke Nuqsanaat

مختلف کتب و رسائل کا تعارف عام ہوگا۔

دُعائے عطار:یاربِّ محمّد عَزَّ  وَجَلَّ!جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہن روزانہ2 درس دیں یا سُنیں ان کو اور مجھےبےحساب بخش اور ہمیں ہمارے مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے پڑوس میں اکٹّھارکھ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

جو دے روز دو درسِ فیضانِ سنّت

میں دیتا ہوں اس کو دُعائے مدینہ

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۶۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

منقول ہے کہ اللہ کریم نے حضرت سیِّدُنامُوسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی:بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ،میں بھلائی سیکھنےاورسکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گاتاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔(حِلیۃُ الاَولِیاء، ۶/۵، حدیث:۷۶۲۲)

آئیے!”مدنی درس“ کی ایک ایمان افروز حکایت سنئےچنانچہ

بُری صحبتوں سے نجات مل گئی

مرکزالاولیاء (لاہور، پاکستان)کےایک اسلامی بھائی کےکردار میں بُری صحبتوں کی وجہ سےاِس قدر بگاڑ پیدا ہو گیا تھا کہ اُنہیں چھوٹوں پر شفقت کا کوئی احساس تھا ،نہ ہی بڑوں کے ادب و احترام کا کوئی خیال ،بات بات پر لڑائی جھگڑا کرنا اُن کا معمول بن چکا تھا حتّٰی کہ اُن کی بُری عادتوں کی وجہ سے گھر والےبھی تنگ آچکےتھے۔ایک دن”درسِ فیضانِ سُنّت“ میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔اس کے بعد وہ درس میں پابندی سے شرکت کرنے لگے، یوں ”مدنی درس“ کی برکت سے  انہوں نے اپنی سابقہ زندگی