Book Name:Parosi Kay Huquq

بجاآوری اور ان کے ساتھ حُسنِ سُلوک کا جذبہ بڑھانے کےلئے اس مدنی ماحول سےوابستہ ہو کر دعوتِ اسلامی کے 8مدنی  کاموں میں مشغول ہوجائیےـدعوت اسلامی کے 8 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کاممدرسۃ المدینہ بالغاتمیں پڑھنا یاپڑھانابھی ہے۔جس میں بالغہ اسلامی بہنو کو درست مخارج کے ساتھ فِی سَبِیْلِ ِاللہ قرآنِ کریم پڑھانے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّقرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کرنے اور اس کی تلاوت کرنے کی برکتوں کے تو کیا کہنے کہ صاحبِ جُود و نوال،محبوبِ رَبِّ ذُوالجلال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:قرآنِ پاک سیکھنا، اس کی کثرت سے تلاوت کرنا اوراس کے عجائبات میں غور و فکر کرنا اپنے اوپر لازم کرلو،اس کے ذریعہ تم  جنت میں (بلند)درجات کو حاصل کرلو گے۔(کنزالعمال، کتاب الاذکار،الباب السابع فی تلاوۃ القرآن وفضائلہ، ۱/۲۶۶، حدیث :۲۳۶۵ )

 میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو! تبلیغِ قرآن وسُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ،دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا کے مختلف ممالِک میں بے شمار مَدارِس بنام مَدرَسۃُ المَدِ ینَہ برائے بالغات قائم ہیں،ان تمام مدارِس میں فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہ دُرُست تلفّظ کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھایا جاتا، مختلف دعائیں یاد کروائی جاتی اور سنّتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مَدْرَسۃُ المدینہ برائے بالغات کی برکت سےکئی اسلامی بہنو کی اِصلاح ہوئی ہے ۔ آئیے اسی حوالے سے ایک ایمان افروز مَدَنی بہار سنتے ہیں۔  

میں حیا دار کیسے بنی

ایک اسلامی بہن کےتحریری بیان کا لبِ لُباب ہے دعوت اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں ایک فیشن ایبل لڑکی تھی. نت نئےفیشن اپنانا، کالج میں بے پردہ جانا،نیز کوچنگ سینٹر میں لڑکوں کے ساتھ بے تکلفی سے پیش آنا میرے نزدیک معیوب نہ