Book Name:Parosi Kay Huquq

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خُلاصہ

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!آج کےبیان  میں ہم نے پڑوسیوں کے حقوق کے مُتَعَلِّق سننے کی سعادت حاصل کی، ہم نے سُنا کہ

٭پڑوسیوں کے ساتھ حُسنِ سُلُوک سے پیش آنا،زمانَۂ قدیم سے ہی لوگوں کے درمیان رائج  ہے ۔

٭پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سُلُوک کرنے کی تعلیم خود اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےقرآنِ کریم میں ارشاد فرمائی۔

٭ پڑوسیوں کے حقوق  کے بارے میں کئی  احادیثِ مُبارَکہ میں ترغیب دلائی ہے  ۔

٭پڑوسیوں  کی جانب سےاگر کوئی تکلیف پہنچ جائے تو ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

٭اگرہماراپڑوسی کسی آزمائش میں مبتلا ہو تو ہمیں فوراً اس کی حاجت روائی کرنی چاہیے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں پڑوسیوں کے حقوق ادا  کرنے کی توفیق عطا فرمائےاور انہیں کسی قسم کارنج اور تکلیف پہنچانے سے محفوظ فرمائے ۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تَعَالٰی  علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                            صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵