Book Name:Parosi Kay Huquq

غیرمسلم مسلمان ہوگیا!

حضرت سیِّدُنا مالک بن دینار رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک مکان کرایہ پر لیا۔اُس مکان کے بالکل مُتَّصِل ایک غیر مسلم کا مکان تھا۔وہ بُغض وعِناد کی بنیاد پرپرنالے کے ذَرِیعے گندا پانی او رغَلاظت آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے کاشانہ عظمت میں ڈالتا رہتا،مگر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ خاموش ہی رَہتے۔آخرکار ایک دن اُس نے خود ہی آکرعَرض کی،جناب!میرے پرنالے سے گزرنے والی نَجاست کی وجہ سے آپ کوکوئی شکایت تو نہیں؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے نہایت ہی نرمیSoftness))کے ساتھ فرمایا:پر نالے سے جو گندَگی گر تی ہے اُس کو جھاڑودے کر دھوڈالتا ہوں۔اس نے کہا،آپ کو اتنی تکلیف ہونے کے با وُجُود غُصّہ نہیں آتا؟ فرمایاآتا تو ہے مگر پی جاتا ہوں کیونکہ( پارہ4 سورۂ  اٰلِ عمران آیت نمبر 134 میں) خدائے رحمن عَزَّ  وَجَلَّ کا فرمانِ مَحَبَّت نشان ہے:

وَ  الْكٰظِمِیْنَ  الْغَیْظَ  وَ  الْعَافِیْنَ  عَنِ  النَّاسِؕ-وَ  اللّٰهُ  یُحِبُّ  الْمُحْسِنِیْنَۚ(۱۳۴) (پ ۴،آل عمران: ۱۳۴)

ترجَمۂ کنز الایمان:اور غصّہ پینے والے او رلوگو ں سے در گزر کرنے والے اور نیک لوگ اللہکے محبوب ہیں۔

جواب سن کر وہ غیر مسلم مسلمان ہوگیا۔ (تذکِرۃُ الاولیاء ،ص۵۱)

پورا گھرانہ مسلمان ہوگیا

حضرت بایزید بسطامی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کاایک غیرمسلم  پڑوسی سفر میں  گیا اس کے بال بچے گھر رہ گئے، رات کو اس کابچہ روتا تھا، آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے (اس کی بیوی سے )پوچھا کہ بچہ کیوں روتا ہے؟وہ بولی گھر میں چراغ (Lamp)نہیں ہے بچہ اندھیرے میں گھبراتا ہے۔ اس دن سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  روزانہ چراغ میں خوب تیل بھرکر روشن کر تے اور اس کے گھر بھیج دیا کرتے تھے،جب وہ غیر مسلم سفر سے واپس آیا تو اس کی بیوی نے یہ واقعہ سنایا،وہ غیرمسلم بولا کہ جس گھر میں بایزید کا چراغ