Book Name:Parosi Kay Huquq

یہ ذِہن بنائے کہ  میں اِس  سے دوستی کرکے اِس کو مسلمان کر لوں گا۔البتَّہ جو عالمِ دین اُس غیر مسلِم کے مذہب اور باطِل عقیدوں کے رَدپر قدرت رکھتا ہو وہ بے شک شَرِیعت کے دائرے میں رہ کر اُسے اسلام میں لانے کیلئے اپنے قریب کرے اور اُس کو اسلام کی طرف رغبت دِلائے اور اُس کے اِعْتراضات کے جوابات دے۔

مجلس اِصلاح برائے کھلاڑیان

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول بھی ہمیں یہی سوچ فراہَم کرتا ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں بلکہ ان سے تعلُّق رکھنے والی کسی بھی چیز کو نُقصان پہنچانے، ان کے جانوروں اور پرندوں کو بھی تکلیف دینے سے بچ کر اپنے لئے راہِ جنت کو آسان بنائیں لہٰذا آپ بھی یہ مدنی سوچ پانے کے لئے اس مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا کے200سے زائدممالک(Countries)میں103 سے زائد شُعبہ جات میں خدمتِ دین کا کام سَرانجام دے رہی ہے ،انہی شعبہ جات میں سے ایک شُعْبہ بنام”مجلس اصلاح برائے کھلاڑیان“قائم کیا گیا ہے جس کا بُنیادی مقصد کھیلوں سے وابستہ لوگوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی پیغام کو عام کرنا اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی  ہے“کے مُطابق زندگی گزارنے کا مدنی ذہن دینا ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ کئی کھلاڑیوں اور ان کے گھر والوں کو مدنی مقصد”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“کا ذِہْن دینے کی کوشش جاری ہے۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ  مجلس اصلاح برائے کھلاڑیان کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں  اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)