Book Name:Parosi Kay Huquq

تھا.مگر جب سے دعوت اسلامی کا پاکیزہ مدنی ماحعل ملا میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہونے کے احوال کچھ یوں ہیں کہ ہمارے علاقے میں دعوت اسلامی کے تحت "مدرسۃ المدینہ بالغات"کا آغاز ہوا تو دعوت اسلامی کی ایک ذمہ دار اسلامی بہن نے بڑی محبت سے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے تجوید کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنے کے فضائل اور بلا تجوید قرآنِ پاک پڑھنے کی وعیدیں سناتے ہوئے صحیح تلفظ کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی دعوت دی. اسلامی بہن کا انداز ایسا متاثر کن تھا کہ مجھ سے انکار نہ ہوسکا اور میں نے مدرسۃ المدینہ برائے بالغات میں شرکت کی ہامی بھرلی پہلے روز جب میں مدرسے گئی تو وہاں کی تعلیم و تربیت کا نرالا انداز دیکھ کر دل کو وہ فرحت و مسرت حاصل ہوئی جسے الفاظ میں ڈھالنا میرے بس میں نہیں.مدرسے میں ایک چھوٹی سی لائبریری بھی قائم کی گئی تھی جس میں شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی تالیف رسائل اور بیانات کی کیسٹیں موجود تھیں.میں نے معلمہ اسلامی بہن کی اجازت سے چند رسائل لئے اور گھر جا کر ان کا مطالعہ شروع کردیا سب سے پہلے ایک رسالہ بنام امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے آپریشن کی جھلکیاں پڑھا جس میں آپریشن کے وقت آپ کے خوفِ خدا، عشق ِمصطفیٰ، ایمان کی سلامتی کی فکر اور اپنے مریدین، متعلقین اور امتِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ.کے لئے مغفرت کی دعاؤں کی معلومات نیز ایسی نازک حالت میں بھی قوانینِ شریعت کی مکمل پاسداری کے واقعات میرے دل کی دنیا کو تہہ و بالا کرنے کے لئے کافی تھے. میرا ایمان تازہ ہوگیا میں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی معتقد اور اپ کی بنائی ہوئی پیاری پیاری تحریک دعوت