Book Name:Qaroon Ki Halakat Ka Sabab

عذابِِ الٰہی کا سبب ہے ،چنانچہ پارہ 4 سورۂ ا ٰلِ عمران   کی آیت نمبر 180 میں ارشاد ہوتاہے :

وَ  لَا  یَحْسَبَنَّ  الَّذِیْنَ  یَبْخَلُوْنَ  بِمَاۤ  اٰتٰىهُمُ  اللّٰهُ  مِنْ  فَضْلِهٖ  هُوَ  خَیْرًا  لَّهُمْؕ-بَلْ  هُوَ  شَرٌّ  لَّهُمْؕ-سَیُطَوَّقُوْنَ  مَا  بَخِلُوْا  بِهٖ  یَوْمَ  الْقِیٰمَةِؕ-وَ  لِلّٰهِ  مِیْرَاثُ  السَّمٰوٰتِ  وَ  الْاَرْضِؕ-وَ  اللّٰهُ  بِمَا  تَعْمَلُوْنَ  خَبِیْرٌ۠(۱۸۰)

ترجمۂ کنز الایمان: اور جو بُخْل کرتے ہيں اس چیز میں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دی ہر گز اسے اپنے لئے اچھا نہ سمجھيں بلکہ وہ ان کے لئے بُرا ہے عنقریب وہ جس ميں بخل کيا تھا قيامت کے دن ان کے گلے کا طوق ہو گا اور اللہ ہی وارث ہے آسمانوں اور زمین کا اور اللہ تمہارے کاموں سے خبر دار ہے۔

پارہ 10سُوْرَۃُ التَّوْبہ  کی آیت نمبر 34،35 میں ا رشاد ہوتاہے :

وَ الَّذِیْنَ یَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَ الْفِضَّةَ وَ لَا یُنْفِقُوْنَهَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِۙ-فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ(۳۴) یَّوْمَ یُحْمٰى عَلَیْهَا فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوٰى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَ جُنُوْبُهُمْ وَ ظُهُوْرُهُمْؕ-هٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ(۳۵)

ترجَمۂ کنز الایمان:اور وہ کہ جوڑ کر رکھتے ہيں سونا اور چاندی اور اسے اللہکی راہ ميں خرچ نہيں کرتے انہيں خوشخبری سناؤدرد ناک عذاب کی جس دن وہ تپایا جائے گا جہنم کی آگ ميں پھر اس سے داغيں گے ان کی پیشانياں اورکروٹيں اور پیٹھيں يہ ہے وہ جو تم نے اپنے لئے جوڑ کر رکھا تھا اب چکھو مزا اس جوڑنے کا۔ ۱۰،التوبۃ:۳۴،۳۵)

     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُناآپ نے کہ جولوگ اپنا مال  جمع رکھتے ہیں اوراس کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتے تو وہ کل  بروزِقیامت کس قدر ذِلّت وخواری اور دردناک عذاب میں گرفتار ہوں گے ۔یاد